2022 General Notifications Latest News

  اساتذہ کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کا حکم–۔ نہ رہنے والوں کو سزائیں

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب ایلمنٹری کی جانب سے اپنے ماتحت ڈویژنل و ضلعی افسران کو ایک سرکاری ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین سوشل میڈیا استعمال نہ کریں یہ خط جب ایک شہرت یافتہ انگریزی  روزنامے کو ملا تو اس نے اپنی تشریح کر دی اور ایک زور دار خبر لگا دی کہ سوشل میڈیا جیسے سرکاری ملازمین کے لیے  ایک  شجر ممنوعہ ہے اور تاثر یوں دیا ہے کہ اگر نوکری کرنا ہے تو اس جدید دنیا سے بچ کے رہیں دراصل گزشتہ برس جولائی دو ہزار اکیس میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ریگولیشن کی جانب سے ایک لیٹر تمام سرکاری ملازمین کو لکھا گیا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے ملک کے آئینی اداروں پر تنقید نہ کی جائے اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں بنتا کہ باقی جو کچھ ہو رہا ہے اور ان پر اثر انداز ہو رہا ہے اس سے الگ رہا جائے حکومت سیاست اور افسران پر تنقید نہ کی جائے یہ مطلب ہرگز نہیں جب وہ صاحب رائے ہیں ووٹر ہیں  تو اس سب سے جو وقوع پذیر ہے کیسے الگ رہ سکتے ہیں قوانین کو اڑ بنا کر خود بھی تنقید سے محفوظ رہا جائے یہ بیوروکریٹ اور ان کے ماتحت افسران جو خود تو اعلی عہدے حاصل کرنے کی خاطر سیاسی حکومتوں اور نوکر شاہی کے ساتھ نہ جانے کیا کیا معاہدے کرتے ہیں اور غریب ملازمین سے یہ توقع کہ وہ سوشل میڈیا پر دل کی بھڑاس بھی نہ نکال سکیں قرین انصاف نہیں حد فاصل البتہ ضروری ہے فوج اور دوسرے ادارے جو سب کے سانجھے ہے ان پر تنقید سے عام آدمی کو جو حقائق کو نہ جانتا کو پرہیز کرنا چاہیے مگر جسے ملازمین جو ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں خصوصاً سیاسی حکمرانوں بیوروکریسی کے منفی کردار پر روشنی نہ ڈالیں اور وہ جو چاہیں کرنے دیں ایسا اس خط میں نہیں کہا گیا گورنمنٹ کی پالیسی پر تنقید کرنا بنیادی انسانی حق ہے  سیاست دانوں کی توقعات جب تک اپوزیشن میں ہوں اور ہوتی ہیں اور جب اقدار میں ہوں تو اور  پاکستان سب کا ہے قومی ادارے سب کے ہیں ایسی تنقید جس سے ملک کی سالمیت پر حرف آتا ہو کسی کو بھی گوارہ نہیں نہ کوئی کرتا ہے نہ کوئی کرئے گا اس کی آڑ لیکر کوئی اور بھی احتساب سے بچنا چاہتا ہے تو وہ نہیں ہوگا ٹریڈ یونین ایسوسی ایشن ملازمین کا بنیادی حق ہے انہیں ایسے قوانین کی زد میں لا کر دبانا صریحاً نا انصافی ہے صرف اس قانون کا اطلاق ایلمنٹری ڈیپارٹمنٹ میں ہی کیوں؟ لگتا ہے کہ کسی کے اشارے پر مخصوص لوگوں کو دبانے کے لیے متعلقہ آفیسر ایسا کر رہے ہیں تحصیل دنیا پور کے ایک پرائمری سکول کے ایک درجہ چہارم کے ملازم عمر دراز کو معطل کیا گیا ہے کہ اس پہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ سنگین جرم کا مرتکب ہوا ہے تو قانون کے مطابق جرم ثابت کر کے سزا دی جائے بصورت دیگر ہراس کرنے والے کو کٹہرے میں لایا جائے

Related posts

نئے  داخل ہونے والے طالب علموں کو ہراساں کرنے والوں کو سخت سزا دینے کا  قانون

Ittehad

ایک سو ستر لیکچررز کے پی پی ایس سی سے سلیکشن کے بعد احکامات تعیناتی

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری امتحانات پارٹ ون کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

Ittehad

Leave a Comment