2022 Latest News Press Releases

موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تمام کالجز اور سکول آج سے کھل رہے ہیں

کئی دنوں سے گردش کرتی افواہیں آج بعد دوپہر دم توڑ گئیں جب سکولوں کے صوبائی وزیر مراد راس کا ٹویٹ ا گیا کہ کل سے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکول کل کھل رہے ہیں مگر دل والے پھر بھی مایوس نہ ہوئے کہ شاید بڑوں کو سردی زیادہ لگتی ہو مگر شام ڈھلتے ہی مایوسی بڑھتی گئی اور بلآخر دم توڑ گئی اور رات گئے صبح جانے کی تیاریاں کرنا شروع کر دیں لاہور والے البتہ خوش ہیں کہ ان کے ادارے تو ایک دن ہی کھل کر پھر تین دن کے لیے بند ہو جائیں گے کیونکہ ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق پندرہ جنوری دو ہزار بائیس تک سموگ کی صورتحال کے پیش نظر ہفتے میں تین دن ہفتہ ۔اتوار اور سوموار بند رہیں گے سرکاری و پرائیویٹ سکول اور کالجز تو بہر حال آج سے کھل جائیں مگر جامعات کی اکثریت نے پہلے سے ہی دس جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کر رکھا ہے اور وہ اسی پر عمل پیرا ہو نگی 

Related posts

  پنجاب یونیورسٹی میں چھبیس تا تیس دسمبر تک تعطیلات ۔دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے

Ittehad

سنیارٹی نمبر 1301تا 1516خواتین اسسٹنٹ پروفیسر ترقی پا گئیں

Ittehad

  اساتذہ کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کا حکم–۔ نہ رہنے والوں کو سزائیں

Ittehad

Leave a Comment