2023 HED News Latest News

نئے پرنسپلز،ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے لیے راہ ہموار ،صبع حکم امتناعی ختم ہوجائےگا

  محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اپنی ضد  کرمحمد احمد سیال کو بطور ڈائریکٹر سرگودھا ڈویژن کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا  جنہوں نے پوسٹنگ ڈائریکٹر و پرنسپلز پوسٹنگ کے خلاف جکم امتناعی لے رکھا جو کل کی تاریخ میں ختم ہو جائے گا اور سینکڑوں نئے منتخب ہونے والے ڈائریکٹر و پرنسپلز کے احکامات تعیناتی جاری ہو کیں گے

لاہور محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آج ایک آرڈرز جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ۔پروفیسر محمد احمد سیال بطور ڈائریکٹر سرگودھا ڈویژن اپنے فرائض سر انجام دے سکتے ہیں  یاد رہے کہ مذکورہ پروفیسر 2021 میں بطور ڈائریکٹر سرگودھا ڈویژن کام کر رہے تھے کہ محکمہ نے بلا وجہ انہیں ہٹا دیا  ان آرڈرز کے خلاف وہ کورٹ میں چلے گئے اور کورٹ نے محکمہ کے ان آرڈرز کو  ختم کر دیا اور انہیں بطور ڈائریکٹر کام جاری رکھنے کا حکم دیا لیکن محکمہ نے آرڈرز واپس نہ لیے اور چارج ڈپٹی ڈائریکٹر کے پاس ہی رہنے دیا اب جب محکمہ نے ڈائریکٹر سرگودھا ڈویژن کی آسامی کو خالی قرار دیکر اس پر پینل بنا کر  اس پر امیدواران سے انٹرویو کے لیے شیڈول جاری کر دیا تو پروفیسر احمد سیال نے توہین عدالت کا مقدمہ دائر کر دیا سروس ٹربیونل نے تمام ڈائریکٹر و پرنسپلز کے انٹرویوز اور نئی تمام تعیناتیوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا انٹرویوز تو ہوتے رہے لیکن محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سمریاں اور ان کے نتیجے میں تعیناتی آرڈرز جاری نہ کیے  بارہ اکتوبر کی تاریخ کو محکمہ کوئی موقف پیش نہ کرسکا تو عدالت نے پچیس اکتوبر کی تاریخ کو پیش ہونے کی تاریخ مقرر کر دی مگر آج چوبیس کی شام کو دو سال قبل  ہونے والے آرڈرز جاری کر دئیے یوں کل محکمہ  یہ آرڈرز پیش کر کے استدعا کرئے گا کہ حکم پر عملدرآمد ہو چکا ہے لہذا کیس ختم کر دیا جائے  یوں نئی ہونے والی تعیناتیوں پر کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی اور جلد ایہ ہو سکیں گی

Related posts

پنجاب یونیورسٹی سینٹ الیکشن ری شیڈولنگ،ووٹرز کی تعداد مزید کم

Ittehad

ڈائریکٹرز کے لیے تحریری امتحان ہوگیا

Ittehad

پی پی ایل اے کی سنٹرل ایگزیکٹو کا اجلاس طلب

Ittehad

Leave a Comment