الیکشن 2024 میں حصہ لینے والی پارٹیوں نے باہمی مشاورت سے نیا الیکشن رول اور ضابطہ اخلاق طے کر لیا نینوں پارٹیوں اتحاد اساتذہ پاکستان ،تحریک اساتذہ اور نوائے اساتذہ کے نامزد نمائندگان اجلاس میں شریک ہوئے نئے رول کے مطابق پچاس فیصد عہدوں پر مشتمل مرکزی یا ڈویژنل پینل الیکشن میں لڑ نے کا اہل ہوگا یہ فیصلہ نوائے اساتذہ کے احتجاج پر دوسری پارٹیوں نے انہیں الیکشن پر آمادہ رکھنے کی خاطر کیا گیا یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن ہر صورت میں 25 اپریل کو ہوگا الیکشن کمشن پیپلا کے وسیع تر مفاد میں ناراض گروپ کو بھی تحریری طور پر الیکشن لڑنے کے لیے درخواست کرئے
دیگر کئی معاملات پر بھی تمام فریقین نے اظہار آمادگی کیا جس کی تفصیلات کے لیے معاہدے کی فوٹو کاپی پوسث کی جا رہی ہے
پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے لیے حافظ عبد الخالق ندیم چیف کوآرڈینیٹر اتحاد اساتذہ پاکستان کا وضاحتی بیان
السلام علیکم !
احباب گرامی !
3 اپریل 2024 گورنمنٹ گریجوایٹ دیال سنگھ کالج میں چیئرمین الیکشن کمیشن پپلا 2024 محترم چوہدری غلام مصطفی صاحب کی دعوت پر الیکشن کمیشن کے آفس میں انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے تینوں اساتذہ تنظیموں ( اتحاد اساتذہ پاکستان ,تحریک اساتذہ پنجاب اور نوائے اساتذہ پنجاب) کے نمائندگان اکٹھے ہوئے تاکہ الیکشن مٹیریل کی طباعت ، ترسیل اور اس کو شفاف بنانے کے لئے کئے اقدامات و انتظامات کا جائزہ لیا جاسکے تینوں پارٹیوں کے نمائندگان نے الیکشن کمیشن کے انتظامات ، الیکشن میٹریل کی طباعت وترسیل کے لئے اٹھائے جانے والے شفاف اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور چیئرمین الیکشن کمیشن اور ان کی ٹیم کو اس پر مبارک باد دی،
بعد ازاں نوائے اساتذہ کے مطالبات اور لیگل نوٹس کے حوالے سے تینوں پارٹیوں کے نمائندگان کا ایک اجلاس ہوا جس میں مثبت بحث و مباحثے کے بعد الیکشن پراسیس کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے اور قانونی منہ شگافیوں سے بجنے کے لئے نوائے اساتذہ پنجاب کے ساٹھ فی صد کی بجائے 50 پلس ڈویژنل پینلز کو بھی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دینے کی درخواست چئیرمن الیکشن کمیشن کی گئی
اور یہ فیصلہ کیاگیا کہ پپلا انتخابات بہر صورت 25 اپریل 2024 کو ہی ہونا چاہئے۔
اور یہ بھی طے پایا کہ ہر قسم کے اختلافی امور تمام پارٹیاں باہم بیٹھ کر طے کریں گی قانونی مونہشگافیوں اور قانونی چارہ جوئی سے گریز کیا جائے گا۔
اتحاد اساتذہ پاکستان نے قانونی منہ شگافیوں کی بجائے ہمیشہ مسائل کا حل باہمی مشاورت اور جدوجہد کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے ہم پی پی ایل اے کی بہتری کے لیے الیکشن میں حصہ لینے والی تمام پارٹیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ پوائنٹ سکورنگ کی بجائے الیکشن پروسس کو کامیاب بنانے کےلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں ،
اتحاد اساتذہ پاکستان