2024 Latest News Press Releases

آگیگا کے پلیٹ فارم سے چار جولائی اور چوبیس جولائی کو احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے

چار جولائی کو ہر ضلع کی آگیگا میں شامل تنظمیں اپنے اپنے ضلع کے پریس کلب کے سامنے احتجاج کریں گی جبکہ چوبیس جولائی کو مرکزی مظاہرہ مسلم لیگ ن کے دفتر ماڈل ٹاؤن لاہور کے سامنے کیا جائے گا

پے پروٹیکشن ،لیو انکیشمنٹ،پینشن رولز میں تبدیلی،بیس گریڈ والوں کو ڈی آر اے کی عدم فراہمی اور نجکاری جیسے سرکاری ملازمین کش اقدامات پر حکومت سے جنگ آگیگا کے پلیٹ فارم سے ہی ممکن ہے لہذا کالج اساتذہ ان احتجاجی پروگرامز میں شرکت کر کے انہیں کامیاب بنائیں ،فائزہ رعنا

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔اگیگا کے اجلاس منعقدہ مری میں حکومتی سرد مہرانا رویے کی سخت مذمت کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ احتجاجی تحریک شروع کی جائے ابتدا میں چار جولائی 2024 کو آگیگا میں شامل تمام تنظیمیں اپنے اپنے ضلعی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کریں گی اور بھر پوری تیاری کے ساتھ چوبیس جولائی کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر جو وزیر اعظم پاکستان کی رہائش گاہ بھی ہے کے سامنے پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین اجتجاجی مظاہرہ کریں گی پھر بھی اگر حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی تو پروگرام طے کر کےلاہور میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی مرکزی صدر اور سینئر نائب صدر آگیگا پنجاب محترمہ فائزہ رعنا نے کالج اساتذہ کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان احتجاج پروگراموں میں بھر پور شرکت کریں اور انہیں کامیاب بنوائیں اس لیے کہ پے پروٹیکشن ۔لیو انکیشمنٹ کے نوٹیفکیشن کی واپسی ،گریڈ بیس والوں کے لیے ڈی آر اے کا حصول ۔پنشن رولز میں منفی تبدیلیاں اور نجکاری ایسے مطالبات ہیں جنہیں ایک بڑے پلیٹ فارم سے ہی اٹھایا جا سکتا ہے کیونکہ یہ سب کے مشترکہ مطالبات ہیں

Related posts

ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال لیکچررز خواتین سنیارٹی نمبر 1900 تک فیصل مردانہ سنیارٹی نمبر 1800تک فیصل

Ittehad

اردو کی نوے نو منتخب خواتین لیکچررز  کی پوسٹنگ تجاویز مرتب۔ کسی اعتراض کی صورت میں رابطہ کریں

Ittehad

اساتذہ اور طلباء کا پروفیسر رانا اسلم پرویز کی خدمات کا اعتراف–دیال سنگھ میں تقریب پذیرائی

Ittehad

1 comment

Manzoor Ahmad July 1, 2024 at 2:16 pm

It is very serious bold step for demands it is completely and janunin demands

Reply

Leave a Comment