2021 Akhbaar Latest News

سخت گرمی ۔تپتی سڑک اور ننگے آسمان تلے آگیگا ہم خیال کے پلیٹ فارم سے دھرنے کی شروعات

 پہلے سے اعلان  شدہ پروگرام کے مطابق بیس مختلف محکموں کی نمائندہ تنظیم آگیگا ہم خیال کے بینر تلے سینکڑوں پڑھے لکھےمراعات سے محروم سرکاری ملازمین نے لوئر مال پر آج دوپہر دھرنے کی شروعات کر دی ہیں،اتنی شدید گرمی میں جب گھروں میں چین نہیں یہ لوگ تپتی سڑک پر ننگے آسمان تلے بیٹھے اس حکومت کی پالیسیوں کی بولتی تصویر ہیں یہ پچیس فیصد ڈی آر اے کے نوٹیفیکیشن کے فوری اجراء کا مطالبہ کر رہے ہیں جسے حکومت پچھلے کئی ماہ سے زبانی کلامی تسلیم کئے ہوئے ہے اس مشترکہ مطالبہ کے ساتھ ساتھ ہر تنظیم کے اپنے اپنے مطالبے ہیں جن کے بارے میں ان کا یہ کہنا ہے کہ اگر ڈی آر اے کا نوٹیفکیشن جاری کر دے تو وہ ان پر ٹیبل پر بات کر سکتے ہیں پی پی ایل اے کے مقامی رہنماؤں کے علاؤہ نزدیک کے ڈویژنوں سے لیڈران اور کارکنان دھرنے میں موجود ہیں

Related posts

حسن ابدال  کا واقعہ قابل مذمت ہےضلعی انتظامیہ کالجوں کے انتظامی انتظامات  میں مداخلت سے اجتناب کرئے ۔۔اتحاد اساتذہ

Ittehad

سیکنڈری سکول امتحانات مئی اور ہائر سیکنڈری جون میں ہونگے

Ittehad

نامور شاعر ۔ادیب و دانشور ڈاکٹر اصغر علی کو  پرنسپل گورنمنٹ کالج جڑانوالہ تعینات کرنے کا فیصلہ 

Ittehad

Leave a Comment