جیسا کہ یہ روایت ہے کہ ریٹائر منٹ سے کچھ عرصہ قبل تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں سب سے پہلے ریٹائرمنٹ کے نوٹیفیکیشن کے لیے اپلائی کیا جاتاہے جو تمام ڈاکومنٹس کے ساتھ منسلک کرنا ہوتا ہے ریٹائرنگ ایج پر آئے گریڈ انیس کے کچھ ساتھیوں کی پرموشن بھی ڈیو تھی انہوں نے امید اور نا امیدی کی بنا پر گریڈ انیس کے ریٹائر منٹ نوٹیفیکیشن کے لیے بھی اپلائی کر دیا جو محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری کر دیا مگر ان کی بیس گریڈ میں ترقیاں بھی ہو گئیں اور اب انہیں گریڈ بیس میں ریٹائرمنٹ نوٹیفیکیشن درکار تھا کچھ ریٹائر ہو چکے تھے اور کچھ ہونے کو تھے جب اس گروہ کے نوٹیفکیشن کے لیے اپلائی کیا تو پہلے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گریڈ انیس والا نوٹیفیکیشن کینسل کیا اور محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو گریڈ بیس کے نوٹیفیکیشن کے اجراء کے لیے کیس فارورڈ کیا جو محکمے نے جاری کر دیا ہے آپ کی نظر
previous post