2022 Latest News Press Releases

انتظامی عہدوں پر فائز افسران اپنے فرائض منصبی تعصبات سے بالاتر ہو کر انجام دیں ۔اتحاد اساتذہ پاکستان

اتحاد اساتذہ پاکستان مرکزی راہنما پروفیسر غلام مصطفی , پی پی ایل اے  کے مرکزی  سیکرٹری جنرل صاحبزادہ احمد ندیم ,  سرگودھا ڈویژن کے کے پی پی ایل اے کے صدر ڈاکٹر حافظ محمد رمضان ,پی پی ایل اےگوجرانوالہ ڈویژن کے صدر محمد اختر گھمن ,مرکزی سیکرٹری اطلاعات حسن رشید نے انتظامی عہدوں پر کام کرنے والے اساتذہ کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ  اساتذہ برادری اور اپنے اداروں کی فلاح وبہبود کے لئے بلاتعصب تمام تر نظریات کو بالائے طاق رکھتے ہوئےاپنے منصب کے تقاضوں کے مطابق کام کریں اور معرض التوا میں پڑی تمام اے سی آرز کو فورا مکمل کیا جائے , انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کا عہدہ ضلعی سطح پر اس لئے معرض وجود میں لایا گیا تھا کہ اساتذہ کے روز مرہ کے کام التوا کاشکار نہ ہوں لیکن بدقسمتی سے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی بجائے الٹا کام بگڑ رہا ہے انہوں نے خصوصی طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز میانوالی میاں ساجد اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز افضل اعوان کے متعصبانہ رویے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ وہ اپنے ذاتی عناد اور نظریاتی اختلاف کی بنیاد پر اپنے سے سئینر اساتذہ اور دو بڑے کالجوں کے پرنسپلز اور اداروں کی ساکھ  کونقصان پہنچارہے ہیں جو بڑی مستعدی کالج چلارہے ہیں .انہوں نے کہا کہ یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ میاں ساجد نے گورنمٹ کالج  میانوالی  کے پرنسپل کی پرموشن رکوانے کے لئے اے سی آر ہی غائب کردیں جبکہ بہاولنگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر افضل اعوان نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے اختیارات آستعمال کرتے ہوئے اپنے سے سئینر گریڈ 19 کی پرنسپل محترمہ ساجدہ ثمینہ کے تبادلے کےآڈر تک کردئیے اور ریلیو بھی کردیا..اتحاد اساتذہ اور پی ہی ایل اے کے راہنماؤں نے سیکرٹری ھائر ایجوکیشن ودیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ سیاسی بنیادوں پر تعیانات کئے گئے ایسے تمام نااہل افراد کے خلاف فوری ایکشن لیاجائے انہیں ان کے عہدوں سے سبکدوش کرکے ان کے خلاف تادیبی اور محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے


Related posts

مرحلہ وار حاضری کی بنیاد پر کل سے سکول و کالجز کھل جائیں گے

Ittehad

نجکاری اور آسان اکاؤنٹ کیخلاف ساہیوال کے دونوں بڑےکالج سڑکوں پر آگئے.

Ittehad

ڈیپارٹمنٹل پرموشنز کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا چار سو سے زائد لیکچررز اسسٹنٹ پروفیسرز بن گئے

Ittehad

Leave a Comment