2024 Latest News Press Releases

پنجاب حکومت نے ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2024کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی ڈیٹو کاپی ہے ایک سے سولہ تک ملازمین کو رواں بنیادی تنخواہ کا 25 فیصد جبکہ 17 سے اوپری گریڈ کے ملازمین کو رواں بنیادی تنخواہ کا بیس فیصد ایڈہاک ریلیف دیا گیا ہے شرائط بھی وہی ہیں جو وفاق کے نوٹیفکیشن میں عائد کی گئیں ہیں

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔محکمہ خزانہ حکومت پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن خزانہ خالد محمود کی ہدایت پر سیکشن آفیسر محمد عمران ایس آر پانچ نے آج ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں صوبائی حکومت کےبجٹ میں اعلان کیے گئے پنجاب کے سرکاری ملازمین کو ایڈ ہاک ریلیف دینے کا کہاگیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے گریڈ ایک سے سولہ کے سرکاری ملازمین کو رواں بنیادی تنخواہ کا پچیس فیصد اور سترہ سے اوپری گریڈ کے ملازمین کو رواں بنیادی تنخواہ کا بیس فیصد دیا جائے گا اس پر انکم ٹیکس کٹوتی ہو گئی یہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پینشن اور گریویٹی کے حساب میں شامل نہیں ہوگا ڈیپوٹیشن والوں کو نہیں ملے گا اور ڈیپوٹیشن سے واپس آنے والوں کی تنخواہوں کی ریٹ پر نہیں ملے گا

Related posts

غم کی خبریں——۔۔ صدمات —اظہار تعزیت

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی:امتحانات کے لئے رجسٹریشن کا شیڈول

Ittehad

مولانہ رومی پر ڈاکٹر نواز کنول کی دانشورانہ تحریر

Ittehad

Leave a Comment