ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن پنجاب کے دفتر میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی پوسٹ صاحبزادہ فیصل خورشید کے ترقی پا کر بطور پروفیسر گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور میں جوائن کر لینے کے سبب خالی ہوئی اور اضافی چارج ڈائریکٹر پلاننگ سید صفدر عباس کے سپرد کر دیا گیا اور بجائے مستقل تقرری کے ایک مرتبہ پھر گورنمنٹ گریجویٹ کالج راوی شاہدرہ لاہور کے سیا سیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد انیس شیخ کے سپرد کر دیا گیا ہے اور سید صفدر عباس کو فارغ کر دیا گیا ہے پروفیسر محمد انیس شیخ ریٹائر منٹ کے آخری سال میں ہیں وہ یکم جون دو ہزار تئیس کو مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو رہے ہیں