2022 HED News Latest News

پانچ تعلیمی بورڈوں کے چیرمین کا ایڈیشنل چارج متعلقہ کمشنروں کے سپرد 

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے یکم جولائی دو ہزار بائیس کو  وزیر اعلی کی منظوری کے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق تعلیمی بورڈوں بہاولپور ۔ڈی جی خان ۔فیصل آباد ۔ساہیوال اور سرگودھا کے چیرمین کا ایڈیشنل چارج اس ڈویژن کے کمشنر کے سپرد کر دیا ہے یہ جارج تین ماہ یا مستقل چیرمین کی تقرری تک ہے یہ وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے اس مقصد کے لیے باقاعدہ سمری بھجوائی گئی تھی یاد رہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اس امر کو کبھی اہمیت نہیں دی کہ پوسٹ خالی رہنے سے کونسے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور کسی بڑے افسر کو چارج سونپنے سے وہ مسائل حل نہیں ہوتے جو محض فائلیں اپنے دفتر منگوا کر دستخط کرتا ہے اور حکومت مطمن ہو جاتی ہے کہ مسلے حل ہو رہے ہیں یہ اہم پوستین کئی کئی ماہ خالی رہتی ہیں اور انہی پر کرنے کا پروسیجر اتنا لمبا اور پچیدہ ہے کہ اس میں کئی کئی ماہ لگ جاتے ہیں ٹنیور کے ختم ہونے یا بعض صورتوں میں ریٹائرمنٹ کا کافی عرصہ قبل پتہ ہی ہوتا ہے مگر اس کے لیے کبھی کوئی انتظام نہیں کیا جاتا تعلیم کسی حکومت کی اولیت نہیں بن سکی 

Related posts

اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کا ایشیائی رینکنگ میں 250واں نمبر

Ittehad

عید الفطر اور۔لاک ڈاؤن کے باعث الیکشن شیڈول تبدیل کرنے کی اپیل

Ittehad

اتحاد اساتذہ کے رہنما شیخ ضیاء الدین سرکاری پابندیوں سے آزاد

Ittehad

Leave a Comment