Latest News University / Board News

تین تعلیمی بورڈز کے سیکرٹری اور ایک کے کنٹرولرکا ایڈیشنل چارج

بہاولپور٫سرگودھا٫ساھیوال اور راولپنڈی شامل، نوٹیفیکیشن جاری

لاہور۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے مورخہ 3 جولائی 2020 کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیش کے مطابق پنجاب کے تین تعلیمی بورڈز بہاولپور،سرگودھا اور ساہیوال کے سیکرٹری اور راولپنڈی کے کنٹرولر کی پوسٹ کا عارضی چارج دوسرے افسران کے سپرد کیا گیا ہے۔ بہاولپور بورڈ کے سیکرٹری کی خالی پوسٹ کا چارج کنٹرولر طاہر حسین کے سپرد کیا گیا ہے۔ سرگودھا بورڈ کی سیکرٹری کی پوسٹ کا چارج سرفراز احمد ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا کو سونپا گیاہے۔ ساہیوال بورڈ کی سیکرٹری کی پوسٹ کا چارج کنٹرولر حافظ فدا حسین کو دیا گیا ہے۔ جبکہ راولپنڈی بورڈ کے کنٹرولر کی پوسٹ کا چارج ملک محسن عباس سینئر ہیڈ ماسٹر گورگشتی خضرو اٹک کے سپرد کیا گیا ہے۔ چارج کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ تین ماہ ہے اگر اس سے قبل مستقل آفیسر آ جائیں تو یہ عارضی چارج کی مدت ختم ہو جاے گی۔ انٹرویو ہو چکے ہیں۔جلد آرڈرز ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

Related posts

سکیل کی ابتدائی سٹیج سے  تنخواہوں تیس فیصد اضافہ ہوگیا اکاؤنٹ افیسز سے میسجز جاری

Ittehad

پنجاب پبلک سروس کمیشن سے منتحب تاریخ اور فزیکل ایجوکیشن کی خواتین لیکچررز کے احکامات تعیناتی

Ittehad

معروف پنجابی شاعر پروفیسر یونس احقر اللہ کی رحمت میں چلے گئے

Ittehad

Leave a Comment