2023 Latest News Press Releases

  لالیاں پولیس کا اختیارات سے تجاویز۔۔دوسرے ضلع میں جا کر پروفیسر کے گھر پر ریڈ

لالیاں پولیس کا چنیوٹ میں پروفیسر کے گھر غیر قانونی ریڈ۔۔ پپلا کا زمہ دارااں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ 

واقعہ گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ  کالج  کےاسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اکنامکس کے ساتھ پیش آیا پروفیسر موصوف پر نہ کوئی الزام ہےنہ پولیس کے ساتھ کوئی وارنٹ تھا دوسرے ضلع میں جا کر ایسی ماوراء قانون اقدام کی پپلا فیصل آباد مذمت کرتی ہےاور مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج چنیوٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اکنامکس کے ساتھ پولیس گردی  کا جو افسوس ناک واقعہ پیش آیا اس پر ساری اساتذہ برادری سراپا احتجاج ہے پپلا فیصل آباد کے صدر پروفیسر خورشید اعظم نے کہا ہے کہ متعلقہ پولیس  اور ان کو ایسے غیر قانونی احکامات ۔دینے والے افسران کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا کر قانونی کاروائی کی جایے اگر ایسا نہ کیاگیا تو احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی واقعات کے مطابق لالیاں ضلع سرگودھا میں محترم پروفیسر شاہد کے کسی رشتے دار کے خلاف  پولیس کوئی کاروائی کرنا چاہتی تھی اس کی تلاش میں چنیوٹ آئی اور رات کے اندھیرے میں پروفیسر شاہد کے گھر دیوار پھلانگ کے داخل ہوئی اور اہل  کو ہراساں کیا اس پر پروفیسر محمد عمران زاہد ضلعی صدر پپلا نے ڈی پی او چنیوٹ کو درخواست دی ہے اور زمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پپلا فیصل آباد ڈویژن نے  غیر قانونی حرکت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Related posts

لاہور ۔۔ایسوسی ایٹ پروفیسر محترمہ وضاحت نسیم اچانک وفات پا گئیں

Ittehad

ڈپٹی ڈائریکٹر بننے کے خواہشمند اپنے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ سے رابطہ کریں

Ittehad

گریڈ انیس سے بیس میں پرموشن لنکڈ ٹریننگ میں زون وائز تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے

Ittehad

Leave a Comment