2024 HED News Latest News

پنتالیس کامرس کالج ختم ۔وہاں کی سیٹیں بھی ختم ۔۔کالج قریب ترین جنرل ایجوکیشن میں ضم

پنتالیس کامرس کالجز کراے کی عمارتوں میں کام کر رہے تھے اور ان تمام پر کروڑوں روپے سالانہ کراے کی مد میں خرچ کرنا پڑتے تھے

جنرل کیڈر کالجوں جہاں انضمام ہوگا وہاں سٹاف کے لیے سیٹیں پیدا کر دی جائیں گی

کامرس کالجز جو ختم کئے گئے ہیں ان میں چھبیس 26 کالجز مردانہ ۔نو 9 کالجز خواتین کے اور دس کو ایجوکیشن کالجز تھے چھ کالجز بہاولپور ڈویژن ،تین کالجز ملتان ڈویژن ،دو کالجز فیصل آباد ڈویژن ،پانچ دیرہ غازیخان ڈویژن ،ایک ساہیوال ڈویژن ،پانچ سرگودھا ڈویژن ،اٹھ گوجرانولہ ڈویژن ،نو راولپنڈی ڈویژن ڈویژن اور پانچ لاہور ڈویژن میں واقع تھے

لاہور ۔۔ نمائندہ خصوصی ۔۔حکومت نے رینٹڈ بلڈنگوں میں کام کرنے والے 45 کامرس کالجوں کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جو جاری تو ہو چکا تھا مگر اسے منظر عام پر لانے سے چھپایا جا رہا تھا بلآخر اسے منظر عام پر لانا پڑا اس لیے بھی کہ زبانی پیغامات کو شک کی نگاہ سے دیکھ کر عمل درآمد میں دشواریاں تھیں اعداد و شمار کے مطابق خاتمہ پانے کالجز پنتالیس کالجوں ،میں۔ سے چھ بہاولپور ،تین ملتان ،دو فیصل آباد ،پانچ ڈیرہ غازی خان،ایک ساہیوال ،پانچ سرگودھا ،اٹھ گوجرانولہ نو راولپنڈی ڈویژن ،اور پانچ لاہور ڈویژن میں واقع تھے نوٹیفکیشن کے مطابق ان کالجوں کو ختم کر کے وہاں موجود سیٹوں کو بھی ختم کر دیا گیا ہے جہاں جنرل کیڈر کے کالج میں سثاف کو بجھوایا جائے گا وہاں نئی سیٹیں پیدا کی جائیں گی طلباء و طالبات کو بھی قریب ترین جنرل کیڈر میں شفٹ کر دیا جائے گا اگر صنف کے اعتبار سے بات کی جائے تو ان پنتالیس کامرس کالجز میں سے 26 مردانہ نو خواتین کے اور دس کالجز مخلوط تعلیم کے تھے ان کی باقی تفصیل ڈیل میں دی گئی لسٹ میں دیکھی جا سکتی ہے

Related posts

گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کے سابق پرنسپل۔سابق چیرمین سرگودھا و ملتان بورڈز ڈاکٹر افضل ربانی انتقال کر گئے

Ittehad

  معروف ماہر تعلیم سابق چیرمین تعلیمی بورڈ لاہور ڈاکٹر زکریا بٹ انتقال کرگئے 

Ittehad

کالجوں میں انرولمنٹ بڑھانے کی خاطر محنت ،عقیدت اور دن رات کام کرنے پر لاہور ڈویژن کےسینتیس افسران کو اعزازیہ

Ittehad

1 comment

Niaz Ahmed August 3, 2024 at 10:22 am

Commerce college ko khatm ni krna chye commerce college aik technical college hai.un college se banker, accountant.etc.payda hutey hai.plz un ko khatm na krne.warna Allah Tum ko maff ni krye ga.

Reply

Leave a Comment