2021 Akhbaar Latest News

رہنما اتحاد اساتذہ عبد الستار نجم کی ریٹائرمنٹ ۔تقریب پزیرائی

اتحاد اساتذہ کے رہنما عبد الستار نجم اج یکم جنوری 2021 کو اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے انہوں نے  تقریباً چونتیس برس تدریسی خدمات سر انجام دیں انہوں نے پنجاب پبلک سروس کمیشن سے سلیکٹ ہونے کے بعد اپریل 1986 کو بطور لیکچرار اکنامکس گورنمنٹ کالج کالج کی  ٹی روڈ جہلم سے کیا۔تقربیا چھ ماہ بعد ٹرانسفر ہو کر اپنے آبائی ضلع بہاولنگر چلے ائے اور گورنمنٹ کالج بہاولنگر جوائن کیا کچھ عرصہ یہاں گزارنے کے بعد آر آئی ڈی کالج ہارون آباد بہاولنگر چلے گئے ایک مرتبہ پھر وہاں سے واپس گورنمنٹ کالج بہاولنگر چلے آئے پھر بڑے شہر میں بسنے کا سوچا تو لاہور آ گئے اور گورنمنٹ ایم اے او کالج جوائن کیا وہاں ملازمت کا بڑا حصہ گزارا ایسوسی ایٹ پروفیسر پروموٹ ہوے تو تبادلہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور کینٹ کر دیا گیا وہاں سے گھر اور رہائش کا فاصلہ زیادہ ہو کیا گورنمنٹ کامرس کالج علامہ اقبال ٹاؤن میں آسامی خالی ہوئی تو کوششیں کر کے تبادلہ یہاں کروا لیا اس دوران گزشتہ سال پرموشن ہوئی اور پروفیسر آف اکنامکس بنا دئیے گیے وہاں کچھ عرصہ بطور پرنسپل بھی کام کیا اور پھر آج وہاں سے ہی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

Related posts

بی ایس کالجز میں روڈ میپ طے کرنے کیلئے اعلی سطحی اجلاس

Ittehad

سابق پرو وائس چانسلر اور استاد الاساتذہ پروفیسر ڈاکٹر کرامت علی انتقال کر گئے 

Ittehad

ایچ ای سی کی تعلیم دشمن پالیسیوں پر تحفظات ہیں،ڈاکٹرعاطف،ڈاکٹراحتشام

Ittehad

Leave a Comment