2021 Latest News Obituary

برین ٹیومر۔۔پروفیسر عباس رضا بیگ کی جان لے گیا

گورنمنٹ کالج آف سائنس کے شعبہ انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ماہر تعلیم عباس رضا بیگ تقریباً دو ماہ تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً 57 برس تھی وہ گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور کی پی پی ایل اے مقامی یونٹ کے نائب صدر بھی تھے کوئی دو ماہ قبل منکشف ہوا کہ انہیں برین ٹیومر ہے اور ڈاکٹروں نے تجویز کیا کہ ان کے دماغ کی سرجری ہوگی سرجری کامیاب نہ ہو سکی اور ان کی حسیات دوبارہ بحال نہ ہو سکیں اور آج وہ جو سانس کی ڈور بھی ٹوٹ گئی پروفیسر عباس رضا بیگ نے پی پی ایس سی سے سلیکشن کے بعد گیارہ مئی 1987 کو بطور لیکچرر انگریزی سروس کا آغاز کیا  25:مئی 2007 کو اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پا کر گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور میں جوائن کیا پھر 30 مارچ 2016 کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر ترقی پائی وہ خوش و خرم زندگی گزار رہے تھے کہ اچانک یہ سب ہو گیا اور وہ سینکڑوں شاگردوں اور ساتھی اساتذہ رشتے داروں اور اہل خانہ کو اداس چھوڑ کر اگلے جہاں رخصت ہو گئے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اتحاد اساتذہ نے ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے  

Related posts

میٹرک کے امتحان دس مئی جبکہ انٹرمیڈیٹ کے اٹھارہ جون دو ہزار بائیس سے ہونگے

Ittehad

خواتین لیکچررز سنیارٹی نمبر 301 تا 1101 کی پرموشن لنکڈ ٹریننگ تیرہ مارچ سے ہوگی

Ittehad

گریڈ بیس میں ترقی۔۔ایک سو پانچ خواتین پروفیسر بن گئیں

Ittehad

Leave a Comment