لاہور ۔۔نامہ نگار ۔۔اج صدر پیپلا فائزہ رعنا کی زیر قیادت ایک وفد نے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سے ملاقات کی ۔ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی صوبائی وزیر نے وفدکی باتیں بڑی توجہ سے سنی اور اس کی یقین دہانی کروائی ۔وفد نے تحریری شکل میں اساتذہ برادری کو درپیش مسائل وزیر اعلی مریم نواز شریف کو پہچانے اور انہیں حل کروانے کی یقین دہانی کروائی
کالج پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔ عرضداشت میں جن مسائل کو اولین ترجیح میں حل کروانے پر زور دیا گیا ہے ان میں پے
پروٹیکشن، بیسویں گریڈ کے لیے ڈی آر اے،بی ایس کالجز کی سمر ویکیشنز اور دیگر مسائل شامل ہیں صدر پیپلا نے خصوصی طور پہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فعال کرنے اور ڈی پی آئی تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پے پروٹیکشن، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی فعالیت ، سمر ویکیشن اور ڈی پی آئی کی تعیناتی کو فوری طور پہ وزیر اعلی مریم نواز کے نوٹس میں لانے کی یقین دہانی کروائی ۔مزید برآں انہوں نے پیپلا کی وزیر اعلی پنجاب اور وزیر خزانہ پنجاب سے بجٹ سے پہلے ملاقات کروانے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔پیپلا وفد میں صدر فائزہ رعنا کی معاونت شمائلہ حسین جائنٹ سیکرٹری پنجاب،فرزانہ جبیں، نائب صدر لاہور ڈویژن، اور ناصر ادیب صدر لاہور نے کی ۔
next post