وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اجلاس میں سپیشلائزڈ ایجوکیشن کاایک منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دی گئی جس میں ملک کے 400سکولوں میں یونیورسٹیوں کے اشتراک سے سائنس وٹیکنالوجی اور ریاضی کی تعلیم دی جاے گی اس میٹنگ میں سائنس وٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری ،کامرس کے مشیر رزاق داؤد ،سیکرٹری خزانہ چیرمین بورڈ آف ریونیو اور سینیر افسران شریک ہوئے وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق پہلی فیز میں چالیس سکولوں میں سائنس وٹیکنالوجی انجینئرنگ اور ریاضی کی لیبارٹریاں قائم کی جائیں گی اس منصوبے سے ان سکولوں سے ایک لاکھ بچے ان جدید علوم کی تعلیم اور مہارت حاصل کریں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی کا در ومدار سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم سے وابستہ ہے
previous post