2020 Akhbaar Latest News

پرائیویٹ سکولز کھولنے کی اجازت نہ دی تو ملین مارچ کریں گے

پرائیویٹ سکولز کی ملک گیر تنظیم آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ15 اگست سے سکولز کھولنے کی اجازت دی جائے کیونکہ کرونا کیسز میں خاصی کمی ا چکی ہے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر ہدایت خاں نے کہا کہ کرونا کی صورتحال بہتر ہوئی ہے کیسز میں کمی ا چکی ہے تعلیمی اداروں کو بند ہوے چھ ماہ کا عرصہ ہو گیا ہےہم نے اس بارے حکومت سے بات کرتے کی بہت کوشش کی مگر وہ سننے کی تیار نہیں اگر حکومت نے ہمارے معاملات میں مداخلت جاری رکھی تو ملین مارچ کریں گے انہوں نے حکومت کو ناکارہ قرار دیا اور کہا کہ سکولز بند رکھنا آئین کی آرٹیکل اٹھارہ کی خلاف ورزی ہےوہ پچاس ملین بچوں کا نقصان کر رہے ہیں ہم نے بار بار درخواست کی ہے کہ ایس او پیز کے ساتھ سکولز کھولنے کی اجازت دی جائے ورنہ ہم 15 اگست سے ہم کھول دیں گے انہوں نے یہ بھی کہا کرونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں کے بچوں کی فیسیں حکومت ادا کرنے حکومت بچوں کو بورڈوں سے امتحانی فیس واپس دلوانے حکومت پنجاب ایجوکیشن فنڈ کے گرفتار ملازمین کو رہا کرواے

Related posts

موسم گرما کی چھٹیوں کے فیصلے میں ایک مرتبہ پھرتبدیلی

Ittehad

سابق صدر پی پی ایل اے بہاولپور ڈویثرن راؤ انعام الحق کے لیے دعاء صحت کی اپیل

Ittehad

صوبائی حکومت سولہ ہزار ایجوکیٹرز بھرتی کرئے گی

Ittehad

Leave a Comment