2020 HED News Latest News

لیکچر لیا یا نہیں اساتذہ ثبوت اپ لوڈ کریں

آج دوپہر لاہور کے کالجزکے پرنسپلزکو ای میل موصول ہوئی جس میں انہیں کہا گیاہے کہ پندرہ جون کو ان لائن کلاسز بارے جو ہدایات دی گئیں تھیں ان میں اہم ہدایت یہ بھی تھی کہ ہر پندرہ روز بعد اساتذہ اپنا ٹائم ٹیبل اور اس کے مطابق میں ڈلیور کیے گئے تمام آڈیو اور ویڈیو کی ریکارڈنگ یو ایس بی میں اپنے متعلقہ پرنسپل کو دیں گے جو سارے سٹاف کی اجتماعی الیکٹرانک کاپی تیار کر کے ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کریں گے جو تمام ڈویژن کا ریکارڈ اوپری اثھارٹیز کو بھجوائیں گے جہاں تک کلاسز کے انعقاد کا تعلق ہے اساتذہ کی واضح اکثریت دل جمعی سے پڑھا رہی ہے البتہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اقدامات نہیں کیے گئے یہ کہا کیا تھا کہ ان لائن کلاسز کے انعقاد کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن ٹریننگ کا بندوبست کیا جاے گا بیشتر اساتذہ جدید ٹیکنالوجی سے واقف نہیں اکثریت کے پاس اپنا لیب ٹاپ نہین وہ اینڈرائڈ موبائل کے ساتھ زوم میٹنگ کا طریقہ کار بمشکل سیکھ پاتے ہیں لیکچر ریکارڈ کر کے یو ایس بی میں جمع کرنے کے فن سے ناواقف ہیں ریکارڈنگ موبائل فون سے ہوتی نہیں اور یو ایس بی میں منتقل بھی نہیں ہوتی لہذا ان سے یہ توقع رکھنی مناسب نہیں ان پر اعتماد کیا جائے

Related posts

سپشل الاونس پندرہ فیصد مارچ کی رننگ بیسک پر یکم مارچ سے ملے گا ۔کابینہ نے منظوری دے دی

Ittehad

پی پی ایل اے کی ایکشن کمیٹی کا اجلاس ۔اہم فیصلے اور آئندہ کا لائحہ عمل

Ittehad

پپلا اور اتحاد اساتذہ کی ہیلتھ الائنس کے وفد سے مستقبل کے لائحہ عمل پر ملاقات

Ittehad

Leave a Comment