Latest News University / Board News

قومی اسمبلی:جامعات میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی قرارداد منظور

قومی اسمبلی نے ملک بھر کی جامعات میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قرارداد پیش کی۔قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔قرارداد کے متن کے مطابق صوبوں کی جن جامعات میں قرآن ترجمے کے ساتھ نہیں پڑھایا جارہا وہاں بھی قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھایاجائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک کا اردو ترجمہ پڑھنا ہماری نسلوں کے لیے علم کے راستے کھول دے گا۔ قرارداد کو قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کی جامعات میں قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور جو پنجاب کی یونیورسٹیوں کے چانسلر بھی ہیں،نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Related posts

WHO IS RESPONSIBLE FOR IRRATIONALITY IN COLLEGES OF BIG CITIES

Ittehad

بصارت سے محروم امیدواران پی ایل ٹی کا تحریری امتحان متعلقہ ڈائریکٹوریٹ میں ہوگا

Ittehad

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے عملے کا نامناسب رویہ ۔ قابل مذمت ۔لمحہ فکریہ

Ittehad

Leave a Comment