2020 Akhbaar Latest News

کے پی کے سرکاری ملازمین مخمصے میں وہ ریٹائر ہیں یا حاضر سروس

حکومت خیبر پختونخوا نے گزشتہ سال ریٹائرمنٹ کی عمر ساٹھ سے بڑھا کر تریسٹھ برس کر دی پشاور ہائیکورٹ نے ایکٹ کو منسوخ کر کے ریٹائرمنٹ کی عمر پھر سے ساٹھ سال کر دی اس دوران ساٹھ برس پوری کرنے والے سیکڑوں سرکاری ملازمین کے لئے عجیب  صورتحال پیدا ہوگئی ایک حکم کے تحت ان ملازمین کی ماہانہ تنخواہیں رک گی۔ صوبائی حکومت ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ اپیل میں چلی گئی مگر یہ ملازمین اس مخمصے میں ہیں کہ وہ اپنے آپ کو ریٹائر تصور کریں یا سروس میں  یہ نوٹیفیکیشن تو بہرحال حکومت کر چکی کہ جتنا عرصہ انہوں نے ساٹھ برس کے بعد کام کیا وہ وصول شدہ رقوم واپس نہیں ہونگی نوٹیفیکیشن کے روز سے ان کی ماہانہ تنخواہیں بند ہو چکی ہیں پنشن کے کاغذات جمع ۔ہیں کرواتے اس امید پر کہ سپریم کورٹ سے فیصلہ صوبہ حکومت کے حق میں ا جائے نوبت جب فاقوں تک جا پہنچی تو اب صوبائی حکومت نے ماہانہ پنشن کے برابر رقم 65  فیصد (تنخواہ کا) انہیں عارضی طور پر دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے

Related posts

  تعطیلات کا کنونئیس الاونس سمیت  واجبات  ادا کرنے کا نوٹیفیکیشن 

Ittehad

ایپکا حاجی ارشاد گروپ ڈٹ گئی 7کلب پر دھرنا جاری ۔پی پی ایل اے کا شرکت کا فیصلہ

Ittehad

تمام مطالبات کی منظوری تک ورک پلیس پر ہڑتال اور سیکریٹریٹ پر دھرنا ۔۔اتحاد اساتذہ 

Ittehad

Leave a Comment