HED News Latest News

فپواسا پنجاب چیپٹر کا اجلاس،احتجاج کی حکمت عملی طے

لاہور(خصوصی رپورٹ)آج 27 جون 2020 کوفپواسا پنجاب چیپٹر کے اراکین نے ایک آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت فپواسا پنجاب کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چودھری نے کی ۔ میٹنگ میں پنجاب کی تمام تر نمایاں یونیورسٹیز کے عہدہ داران کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور 30 جون کو پنجاب اسمبلی کے باہر مجوزہ یونیورسٹی ترمیمی ایکٹ 2020ء کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی طے کی ۔ اجلاس کے دوران شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ گورنمنٹ کی تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور یونیورسٹی ترمیمی ایکٹ کی منسوخی تک کسی صورت بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ یاد رہے کہ فپواسا 30 جون 2020 کو پنجاب اسمبلی کے باہر ایک بڑے احتجاج کا ارادہ رکھتی ہے ۔

Related posts

ڈھاکہ میں نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طالب علموں کے ہنگامے،چھ افراد ہلاک لاتعداد زخمی

Ittehad

ڈی آر اے کے نوٹیفیکیشن حصول تک دھرنا جاری ۔اج دوسرا روز.. اتحاد اساتذہ کی بھرپور شرکت

Ittehad

صوبائی سلیکشن بورڈ ٹو کا اجلاس ہوگیا تمام اہل مرد وخواتین اسسٹنٹ پروفیسر ترقی پا گئے

Ittehad

Leave a Comment