HED News Latest News

پنجاب،تعلیم کے بجٹ میں بھاری کٹوتیاں،متعدد منصوبے بند

لاہور(عاطف پرویز سے ) پنجاب میں مالی سال دوہزار بیس اکیس کے بجٹ میں تعلیم کے بجٹ میں کٹ لگا کر متعدد منصوبوں کے فنڈز کم جبکہ بعض کو بند کردیا گیا ہے ۔اگلی مال سال میں سکول ایجوکیشن میں صرف ایک نیا منصوبہ شامل کیا گیا ہے ۔ سپشل ، جنرل ، ہائر ایجوکیشن سمیت نام فارمل ایجوکیشن کے بجٹ میں کٹوتی کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اگلے مالی سال میں ایجوکیشن کے متعدد منصوبوں کے فنڈز کو کم کردیا گیا ۔ اور ترقیاتی بجٹ کو بھی کم کردیا گیا ۔ اگلے مالی سال میں شعبہ ایجوکیشن میں سب سے زیادہ سکول ایجوکیشن کو متاثر ہوا ہے ۔ گذشتہ سال جہاں بتیس ارب کا ترقیاتی بجٹ دیا گیا تاہم اس سال ستائیس ارب دینے کی تجویز ہے ۔ بجٹ میں پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن اور پیما کے بجٹ میں ایک ایک ارب کی کمی کردی گی ۔ اسی طرح تخلیق گاہ ، کتب بینی کو فروغ دینے کے لیے پڑھو کے نام سے شروع کیا گیا منصوبہ بند کردیا گئے ۔ نئے مالی سال میں سکول ایجوکیشن کی جانب سے صرف تین منصوبے ہی شروع کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے ۔ اسی طرح ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ترقیاتی بجٹ کو گذشتہ سال کے مقابلے میں آدھا کردیا گیا ہے ۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے بجٹ کو سات ارب تین سو ملین سے کم کرکے تین ارب نوے کروڑ کردیا گیا ہے ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ کو کم کردیا گیا ہے ۔پی ایچ ای سی کے بجٹ کو سو سے پچاس ملین کردیا گیا ہے اسی طرح پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنٖڈ کے بجٹ کو تین سو ملین سے کم کرکے سو ملین کردیا گیا ہے ۔ اگلے مالی سال کے لیے سپشل ایجوکیشن کے بجٹ کو 1 ارب سے کم کرکے 555 ملین کردیا گیا ہے ۔ جبکہ لیٹریسی اور نان فارمل ایجوکیشن کے بجٹ کو 26 سو ملین سے کم کرکے 25 سو ملین کردیا گیا ہے ۔

Related posts

ایجوکیشن یونیورسٹی نے ٹریننگ کے سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے۔مزیر 18 خواتین کی ٹریننگ کا شیڈول جارئ

Ittehad

لاہور ڈویژن کے اکتیس کالجوں کی پرنسپلشپ کے لیےموزوں امیدواران کی تلاش

Ittehad

      سنیارٹی نمبر 966۔ تا 1110 مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کی پرموشن لنکڈ ٹریننگ جلد شروع کرانے کا فیصلہ 

Ittehad

Leave a Comment