HED News Latest News

پنجاب:تعلیمی بجٹ میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کی تیاریاں

لاہور:ذرائع کے مطابق مالی بحران کا بہانہ بنا کر پنجاب حکومت تعلیم کے بجٹ میں بڑے پیمانے پر کمی کامنصوبہ بنا رہی ہے۔ 134 ارب کی بجائے صرف 50ارب روپے دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔ایک مقامی اخبار ایجوکیشن گائیڈ نے اپنے نمائندے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پنجاب حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں رواں سال کی نسبت 50 فیصد سے بھی زیادہ کٹوتیاں کرنے کا سوچ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہائر ایجوکیشن کو 40 ارب کی بجائے 15 ملیں گےجبکہ سکول ایجوکیشن کو 50 ارب کی بجائے 12 ارب روپے ملیں گے۔محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو ایک ارب جبکہ محکمہ شرح خواندگی کو 7ارب کے فنڈز ملیں گے۔بجٹ کے حوالے سے حتمی منظوری وزیراعظم سے لی جائے گی۔اس حوالے سے ایم پی اے سعدیہ تیمور نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروائی ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں تعلیم سے وابستہ پنجاب کے 4 محکموں نے 134 ارب روپے مانگے تھے لیکن حکومت صرف 50 ارب روپے دینے کی تیاری کررہی ہے اور انہی فنڈز کے اندر محکموں کو بجٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کرچکی ہے۔قرارداد میں یہ بھی لکھا گیا گیا ہے کہ پی ایچ ای سی کو رواں سال دئیے گئے بجٹ میں سے حال ہی میں حکومت نے 10 کروڑ روپے واپس لئے ہیں۔ جس سے ان کے کئی جاری ترقیاتی منصوبے رک گئے ہیں۔

Related posts

چار اضلاع میں ڈپٹی ڈائریکٹر کا عارضی چارج تین ماہ کے لیے نئے پروفیسرز صاحبان کے حواالے

Ittehad

ڈپٹی ڈائریکٹر میانوالی کی کرپشن ثابت ہو جانے کے باوجود محکمہ کاروائی کرنے سے گریزاں

Ittehad

پرموشن کیسز میں اکتیس مئی تک جوائن نہ کرنے والوں کا کوئی مالی نقصان نہیں ہوتا

Ittehad

Leave a Comment