2020 Latest News Press Releases

ڈپٹی ڈائریکٹر بطور پرنسپل قبول نہیں ۔۔کالج اساتذہ میانوالی

اساتذہ انچارج پرنسپل پروفیسر احمد حسن کے ساتھ ہیں جنہیں ہٹایا گیا


آج گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میانوالی کے کالج اساتذہ نے حکومت کے اس نوٹیفکیشن کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کیا جس کے مطابق کالج کے انچارج پرنسپل پروفیسر احمد حسن کو عہدے سے ہٹا کر چارج میاں محمد سجاد شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے سپرد کر دیاگیا ہے ویسے غیر جانبدار جائزہ لیا جائے تو محکمہ ہائر ایجوکیشن کا میاں ساجد شاہ گریڈ اٹھارہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں جبکہ گورنمنٹ کالج میانوالی میں گریڈ بیس کے ایک اور گریڈ انیس کے چار ایسوسی ایٹ پروفیسر موجود ہیں ان پانچوں کو  چھوڑ کر گریڈ 18 کے اسسٹنٹ پروفیسر کو چارج دینا سمجھ سے بالاتر ہے آج کالج کے اساتذہ کی اکثریت اس پر متفق نظر آئی کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو  طور پرنسپل تسلیم نہیں کریں گے پروفیسر احمد حسن کو ہٹانے کے پیچھے سٹوری یہ ہے کہ موصوف میاں محمد ساجد شاہ نے کالج انتظامیہ کو کہا کہ آپ کے پاس لکڑی پڑی ہے فرنیچر بنوا لیں پھر بعد میں تصاویر بنا کر وزیر تعلیم کو دیکھا دی کہ گڑ بھڑ ہوئی ہے ذمہ دار کو فارغ کر دیا جائے  اور چارج کے آرڈر اپنے بنوائے گئے 

Related posts

اٹھاون برس سے زائد   اور پی ایل ٹی  میں اسوقت شریک کالج اساتذہ اس ٹرینگ سے مستثنیٰ ہیں 

Ittehad

اردو کی نوے نو منتخب خواتین لیکچررز  کی پوسٹنگ تجاویز مرتب۔ کسی اعتراض کی صورت میں رابطہ کریں

Ittehad

خود مختار کالجوں کی خود مختارانہ حثیت ختم۔۔عام کالجز کی طرح سمجھا جائے .. سیکرٹری کا اے جی کو خط

Ittehad

1 comment

MUHAMMAD SHAFIQ January 29, 2020 at 11:01 pm

Nice

Reply

Leave a Comment