پروفیسر ندیم عزیز اسلامیہ کالج سول لائنز اور ارشاد اعوان ایم اے او کالج سے وابستہ تھے
لاہور کے دو پروفیسرز ایک ہی روز وفات پا گئے پروفیسر ندیم عزیز گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کے شعبہ انگریزی سے وابستہ تھے جبکہ پروفیسر ارشاد احمد اعوان کا تعلق گورنمنٹ ایم او کالج لاہور کے شعبہ اکنامکس سے تھا پروفیسر ندیم عزیز سرگودھا سے تعلق رکھنے تھے انہوں نے سروس کا زیادہ حصہ گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن لوئر مال لاہور میں درس وتدریس کے فرائض سر انجام دئیے دو سال قبل ایجوکیشن یونیورسٹی نے ان کی خدمات محکمہ ہائر ایجوکیشن کو واپس کر دیں تو ڈیپارٹمنٹ نے انہیں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور تعینات کر دیا وہ 29 جون 2020 کو ریٹائر ہونے والے تھے انہیں دل کا دورہ۔پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا وہ ایک شریف النفس اور نیک دل انسان تھے اتحاد اساتذہ کے ساتھ ہمیشہ وابستہ رہے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پروفیسر ارشاد احمد اعوان گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور کے شعبہ اقتصادیات سے وابستہ تھے۔ان کا تعلق ہری پور ضلع ہزارہ سے تھا بسلسلہ روزگار لاہور آۓ اور یہاں ہی کے ہو رہے لیکچرر بھرتی ہوے تو گجرات تعینات ہوئے وہاں سے ٹرانسفر کروا کر ایم اے او کالج لاہور آگئے اور باقی سروس یہی پر کی 2007 میں کسی شدید اعصابی بیماری میں مبتلا ہو گئے مگر بلآخر بیماری کو شکست دینے میں کامیاب رہے کچھ سال قبل ہیپیٹائٹس جیسے موذی مرض کا شکار ہوگئے جو اندر ہی اندر انہیں کھوکھلا کرتا رہا اور آخر کار وہ ان کی جان لے گیا ان کا تعلق روز اول سے تنظیم اساتذہ سے رہا مگر وہ خوش اخلاق اور مروت کا نمونہ تھے کبھی بھی سیاسی وابستگی کو سماجی تعلقا قات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا
2 comments
May their souls rest in peace !
My father is a labour. I have four siblings those all are studying. Our parents can’t pay our clg and school fee.