College News

گورنمنٹ کالج عارفوالہ کے قیام کی گولڈن جوبلی پر تقریبات اور جشن

عارفوالہ:- گورنمنٹ کالج عارف والاکے قیام کو 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی تقریباتکا اہتمام کیا گیااور جشن منایا گیا-اس حوالے سےپہلے مرحلے پر 22 نومبر کو یوم اقبال کے حوالے انٹر کالجیٹ مقابلوں کا اہتمام کیا گیا اس پروگرام کی صدارت پرنسپل کالج عبدالحق نے کی۔ان میں ایک تقریری مقابلہ تھا جبکہ دوسرا مقابلہ ترنم سے کلام اقبال پڑھنے کا تھا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز راعبدالشکور تھے جبکہ مہمانان اعزاز کے طور ڈویژن بھر سے مختلف پرائیویٹ اور سرکاری کالجز کے پرنسپلز شریک ہوئے۔گولڈن جوبلی تقریبات کا دوسرا حصہ 4۔روزہ سپورٹس گالا کا اہتمام تھا۔اس کا افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹرپاکپتن پروفیسر عابدہ خورشید نے کیا۔کھیلوں کے مقابلوں کے دوران پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم آخری روز کے مہمان خصوصی عارف والا کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری نعیم ابراہیم نے کی۔مختلف دنوں میں پروگرامز میں شریک ہونے والے معززین علاقہ نے تقریبات کے انتظامات کی تعریف کی۔

Related posts

دیال سنگھ کالج لاہور کے سابق پرنسپل اور ماہر نباتات پروفیسر فرخ شہباز انتقال کر گئے

Ittehad

چکوال یونیورسٹی:فریقین کا عدالت سے رجوع کا فیصلہ

Ittehad

مزاحمت کرنے پر ڈاکون نے پروفیسر کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا

Ittehad

Leave a Comment