لاہور (12 نومبر 2026)* محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے مختلف انتظامی آسامیوں پر تعیناتیوں کے لیے ای پورٹل کھولنے کا اعلان کر دیا۔محکمہ کی جانب سے جاری 3 علیحدہ نوٹیفکیشنز کے مطابق درخواستیں 13 نومبر سے 20 نومبر شام 5 بجے تک وصول کی جائیں گی۔1. *ڈائریکٹر کالجزکی 3 آسامیاں خالی ہیں جن میں ساہیوال، ڈی جی خان اور ملتان شامل ہیں۔2. پرنسپلز (پانچواں راؤنڈ): صوبے بھر میں خالی پرنسپل (میل/فی میل) کی آسامیوں پر 5 ویں راؤنڈ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔3. *ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی 9 آسامیاں خالی ہیں جن میں لاہور ایڈمن، پلاننگ اینڈ بجٹ، قصور، او/او ڈی پی آئی لاہور، ساہیوال، رحیم یار خان، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور منڈی بہاؤالدین شامل ہیں۔تمام درخواستیں صرف ای پورٹل کے ذریعے جمع ہوں گی۔



