لاہور (17 ستمبر 2026) —* محکمہ ہائر ایجوکیشن، حکومت پنجاب نے سرکاری کامرس کالجوں کو صوبے کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے حوالے کرنے کے معاملے پر اہم پیش رفت کرتے ہوئے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔محکمہ کی جانب سے جاری مراسلہ نمبر SO(UNIV)MISC-4/2025 کے مطابق یہ مراسلہ پنجاب کی 19 پبلک یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو بھجوایا گیا ہے، جن میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، پنجاب یونیورسٹی، اوکاڑہ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، ایمرسن یونیورسٹی ملتان، یو ای ٹی ٹیکسلا، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، تھل یونیورسٹی بھکر، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، خواجہ فرید یو ای آئی ٹی رحیم یار خان، غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، لیہ، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، کمالیہ، گجرات، نارووال اور رسول (منڈی بہاؤالدین) یونیورسٹیز شامل ہیں۔*مراسلے کا پس منظر:*مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل اسی موضوع پر 18 دسمبر 2025 کو ایک سمری مجاز اتھارٹی / فورم کو منظوری کے لیے بھجوائی گئی تھی۔ تاہم وہ سمری اس ہدایت کے ساتھ واپس آئی ہے کہ پہلے متعلقہ یونیورسٹیاں اپنے اپنے سنڈیکیٹ سے منظوری حاصل کریں۔*سنڈیکیٹ سے کیا منظوری درکار ہے؟*مجاز اتھارٹی کے مطابق ہر یونیورسٹی کو اپنے سنڈیکیٹ کے اجلاس میں یہ معاملہ رکھنا ہوگا اور یہ واضح کرنا ہوگا کہ:1. یونیورسٹی مجوزہ کامرس کالجوں کو قبول کرنے پر پیدا ہونے والے *مالی اور انتظامی ث ا(Financial and Administrative Implications) کو قبول کرتی ہے۔2. اگر ان کالجوں کی منتقلی سے کوئی *مستقل / جاری اخراجات (Recurring Expenditure)* پیدا ہوتے ہیں تو یونیورسٹی اس کی ذمہ داری بھی قبول کرے گی۔*اگلا لائحہ عمل:*محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام وائس چانسلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کو جلد از جلد اپنے سنڈیکیٹ کے سامنے غور و خوض اور فیصلے کے لیے رکھیں اور سنڈیکیٹ کے فیصلے کی کاپی، جس میں جاری اخراجات سمیت مالی و انتظامی ذمہ داریوں کو قبول کرنے کا واضح ذکر ہو، محکمہ کو ارسال کریں تاکہ مزید ضروری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

