2026 Latest News University / Board News

رزلٹ کارڈز اب صرف آن لائین جاری ہون گے

لاہور ایجوکیشن بورڈ کا تاریخی فیصلہ، میٹرک اور انٹر کے رزلٹ کارڈز اب صرف آن لائن / ڈیجیٹل جاری ہوں گے، پرنٹڈ کارڈ ختم۔

نوٹیفکیشن کے مطابق:

  1. آئندہ سے BISE لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے تمام SSC (میٹرک) اور HSSC (انٹرمیڈیٹ) امتحانات کے رزلٹ کارڈز صرف آن لائن / ڈیجیٹل فارم میں جاری کیے جائیں گے۔
  2. لاہور بورڈ کے آفیشل پورٹل سے جنریٹ ہونے والا آن لائن / ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ باقاعدہ طور پر بورڈ کی جانب سے جاری شدہ تصور کیا جائے گا اور اس کی وہی قانونی حیثیت ہوگی جو پہلے پرنٹڈ کارڈ کی ہوتی تھی۔
  3. ریگولر امیدواروں کے رزلٹ کارڈز ان کے متعلقہ تعلیمی اداروں (سکولز / کالجز) کے لاہور بورڈ کے پورٹل لاگ ان کے ذریعے دستیاب ہوں گے۔ طلباء اپنے ادارے سے اپنا رزلٹ کارڈ حاصل کر سکیں گے۔
  4. پرائیویٹ امیدوار اپنا رزلٹ کارڈ لاہور کے آفیشل آن لائن سسٹم / ویب سائٹ سے خود ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
  5. اس فیصلے کے بعد لاہور بورڈ کی جانب سے کوئی علیحدہ پرنٹڈ / ہارڈ کاپی رزلٹ کارڈ جاری یا ڈاک کے ذریعے ارسال نہیں کیا جائے گا، سوائے ان کیسز کے جہاں قواعد و ضوابط کے تحت ہارڈ کاپی دینا ضروری ہو۔
  6. آن لائن / ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ میں طالب علم کا رول نمبر، رجسٹریشن نمبر، نام، والد کا نام، گروپ، مضمون / پرچہ وار حاصل کردہ نمبر، رزلٹ سٹیٹس (پاس / فیل / سپلی) اور دیگر تمام ضروری کوائف درج ہوں گے۔
  7. آن لائن رزلٹ کارڈ کے اجراء سے سرٹیفکیٹ / ڈپلومہ / سند کے اجراء، اس کی حیثیت یا افادیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ سرٹیفکیٹ بدستور بورڈ کے قواعد کے مطابق جاری کیے جاتے رہیں گے۔
  8. کسی بھی رزلٹ کارڈ کی حتمی صداقت اور درستگی کا فیصلہ لاہور بورڈ کے اصل ریکارڈ کی روشنی میں کیا جائے گا۔
  9. کسی بھی آن لائن / ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ کی تصدیق لاہور بورڈ کے آفیشل ریکارڈ / آن لائن ویریفکیشن سسٹم کے ذریعے کی جا سکے گی۔ ادارے اور طلباء ویب سائٹ سے تصدیق کر سکتے ہیں۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نظام کو پیپر لیس، شفاف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا، طلباء کو فوری سہولت فراہم کرنا اور جعلی رزلٹ کارڈز کی روک تھام ہے۔

طلباء اور والدین مزید معلومات اور رزلٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے BISE لاہور کی آفیشل ویب سائٹ www.biselahore.com وزٹ کریں۔

نوٹیفکیشن نمبر: 158-CE/P
تاریخ: 30.09.2026
حوالہ: نوٹیفکیشن نمبر 121-Meeting-I/2026 مورخہ 19 ستمبر 2026
جاری کردہ: کنٹرولر امتحانات (PBCC)، BISE لاہور

Related posts

صدر آگیگا چوہدری سرفراز کی وفات کے باعث آج کا احتجاج موخر

Ittehad

سرگودھا: سرکاری ملازمین کے احتجاج میں پپلا کی بھرپور شرکت

Ittehad

اب ڈگری تصدیق کی کوئی پریشانی نہیں ایچ ای سی نے بلاک چین سسٹم متعارف کروا دیا

Ittehad

Leave a Comment