لاہور – محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے گوجرانوالہ ڈویژن کے کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی کے لئے 15 امیدواران کو انٹرویو کال لیٹر جاری کر دیے۔تمام امیدواروں کو 21 ستمبر بروز پیر دوپہر 3 بجے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، اولڈ ڈی پی آئی بلڈنگ لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔
