آج گورنمنٹ گریجویٹ دیال سنگھ کالج لاہور میں پیپلا الیکشن کمیشن 2026 کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ مرکزی صدر پیپلا پروفیسر فائزہ رعنا کی خصوصی دعوت پر الیکشن کمیشن کے سابقہ اور موجودہ ارکان نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران پروفیسر رانا حسین ناہر خان، اسسٹنٹ پروفیسر اردو، گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سول لائنز لاہور نے بطور چیئرمین الیکشن کمیشن جبکہ ڈاکٹر محمد نجم الدین فارانی، اسسٹنٹ پروفیسر سیاسیات، گورنمنٹ گریجویٹ دیال سنگھ کالج لاہور نے بطور سیکرٹری الیکشن کمیشن حلف اٹھایا۔اسی طرح الیکشن کمیشن کے دیگر ڈویژنل عہدیداروں نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ سابق چیئرمین الیکشن کمیشن جناب غلام مصطفی صاحب نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لینے کے فرائض سرانجام دیے۔اس اہم موقع پر اتحاد اساتذہ پاکستان اور تحریک اساتذہ پاکستان کے سینئر رہنما بھی موجود تھے جنہوں نے نئی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔











