2026 College News HED News Latest News

کالجز میں طالبات کی سیکیورٹی سخت کرنے ،ہراسانی کی شکایت فوری نمٹانے اور ایف آئ ار درج کروانے کے احکامات

ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن لاہور ڈویژن کی طرف سے تمام کالجز مین ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے اس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طالبات کی سیکیورٹی کی ذمہ داری تعلیمی ادارے کے سربراہ پر ہے اس حوالے سے انہیں 4 قسم کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کا کہا گیا ہے ۔

ایک تو یہ کہ جب بھی ہراسانی کا کوئی معاملہ سامنے آئے تو فوری طور پر شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائے اور اگر معاملہ قابل دست اندازی پولیس ہو تو دفعہ پی ۔پی۔سی۔509 کے تحت ایف۔آئ ار درج کروائ جائے دوسرا یہ کہ ہر کالج میں سی۔سی۔ٹی وی کیمرے لازمی نصب کروائے جائیں اور داخلی اور خارجی راستوں اور حساس مقامات کی مانیٹرنگ پرنسپل خود کرے تیسرا یہ کہ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی پولیس ویریفکیشن مکمل کروائ جائے نیز کالج کے گیٹ اوراس سے ملحقہ علاقوں اور طالبات کے استعمال والے راستوں پر پولیس گشت کے لئے مقامی پولیس سے رابطہ کیا جائے

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی غفلت کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور متعلقہ پرنسپل کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا

Related posts

  سیکرٹری ہائر ایجوکیشن بجف اقبال ٹرانسفر  ڈاکٹر واصف خورشید ان کی جگہ تعینات

Ittehad

خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز سنیارٹی نمبر 1 تا 161 تک کے کیسز مکمل ہو کر واپس سیکریٹریٹ روانہ

Ittehad

ڈائریکٹر گوجرانولہ ڈویژن کا ایڈیشنل چارج صہیب انور رانا کے سپرد 

Ittehad

Leave a Comment