لاہور، 4 ستمبر 2026 – حکومت پنجاب نے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ ارسال کر کے نئی تشکیل شدہ 1 ڈویژن اور 5 اضلاع میں ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کالجز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے دفاتر قائم کرنے کی سفارش کی ہے
نئی ڈویژن “گجرات” اور 5 نئے اضلاع “مری، تلہ گنگ، کوٹ ادو، تونسہ، وزیرآباد” کا اعلان کیا تھا۔ نئے انتظامی یونٹ بننے کے بعد کالجز کے امور کو مقامی سطح پر جلد نمٹانے کے لیے ان دفاتر کا قیام ضروری قرار دیا گیا ہے۔
اس سے طلبہ، اساتذہ اور پرنسپلز کو اپنے مسائل کے حل کے لیے لاہور یا پرانے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔
ماہرین کے مطابق ان نئے دفاتر کے قیام سے پنجاب میں کالجز کی مانیٹرنگ، داخلوں، امتحانات اور اسٹاف کے معاملات میں شفافیت اور تیزی آئے گی۔

