College News HED News Latest News

ترقیوں کی تازہ ترین صورت حال

آج 4 مارچ کو مرکزی صدر پپلا پروفیسر فائزہ رعنا اور صدر لاہور ڈویژن حسن رشید ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، چیف سیکرٹری آفس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ گئے۔ ا۔ سپیشل سیکرٹری ایچ ای ڈی نے وعدہ کیا تھا کہ کل ہی پی ایل ٹی کے نتائج جاری کردیں گے جو جاری نہیں ہو سکے۔ آج استفسار پر ایڈیشنل سیکرٹری نے واضح کیا کہ 50 اساتذہ نے ابھی تک اپنی رپورٹ ہی جمع نہیں کروائی جبکہ 32 اساتذہ کی رپورٹ گائیڈ لائنز کے مطابق نہیں تھی انہیں دوبارہ تیار کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اگر نتائج ابھی جاری کردیئے گئے تو یہ اساتذہ ناکام تصور ہوں گے۔ ان سے درخواست ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی رپورٹ جمع کروائیں۔ب۔ گریڈ 18 سے 19 کے پوسٹنگ آرڈرز کی سمری وزیر اعلی سیکرٹریٹ بھیجی گئی تھی۔ فون پر متعلقہ حکام کی ایڈیشنل سیکرٹری صاحبہ سے ڈسکس بھی ہو گئی تھی۔ انہوں نے مزید رائے کے لیے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ریگولیشن ونگ کو بھجوائی ہے۔کوشش ہے کہ جلد سے جلد منظور ہوجائے۔ج۔ گریڈ 20 کی پی ایس بی ون کے کیے چیف سیکرٹری آفس میں ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ عید سے پہلے میٹنگ کروانے کی تجویز تیار ہے۔ امید ہے چیف سیکرٹری منظوری دے دیں گے

Related posts

خواتین اسسٹنٹ پروفیسر سنیارٹی نمبر 401 تا 910 کی پی ایل ٹی    22تا 24 اگست تک شروع ہونے کا امکان 

Ittehad

مرد آسسٹنٹ پروفیسرز سنیارٹی نمبر نو سو چھیاسٹھ سے ساڑھے  تیرہ سو تک بھی روانہ

Ittehad

نئے پرنسپلز،ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے لیے راہ ہموار ،صبع حکم امتناعی ختم ہوجائےگا

Ittehad

Leave a Comment