باقی 26 کے کیسز مختلف وجوہات کی بنا پر ڈیفر ہوگئے ترقی پانے والے سب اسسٹنٹ پروفیسر کو اتحاد اساتذہ پاکستان کی طرف سے مبارکباد
لاہور ( نمائندہ خصوصی ) 273 مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کے کیسز کو 27 نومبر 2025 کے پی ایس بی ٹو کے اجلاس میں پیش کیا گیا جس میں سے 247 کو ترقی کا حقدار قرار دیا گیا جبکہ 26 کے کیسز ڈیفر کر دئیے گئے ہر ایک کی اپنی کوئی وجہ ڈیفرمنٹ تھی اس کمی خامی کو دور کر کے انہیں اگلی میٹنگ میں پیش کیا جائے گا منٹس آف پی ایس بی ٹو کو منظوری کے لیے وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا یا گیا جو اب واپس آ کر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو موصول ہو جکے اور اس نے انہیں محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو پوسٹنگ پرپوزلز تیار کرنے کے لیے بھجوا دیا ہے پوسٹنگ پرپوزلز کی ایک دفعہ پھر منظوری ہو گی اور منظوری کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پوسٹنگ آرڈرز جاری کرے گا
