باقی 33 خواتین کے کیسز مختلف وجوہات کی بنا پر ڈیفر کر دئیے گئے
ترقی پانے والی تمام خواتین کو اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے ڈھیروں مبارک
منٹس وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد واپس محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو موصول ہو گئے اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو پوسٹنگ پرپوزلز کے لیے بھجوا دئیے گئے
پوسٹنگ پرپوزلز کی منظوری کے بعد سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پوسٹنگ آرڈرز جاری کریں گے
لاہور ( نمائندہ خصوصی)صوبائی سلیکشن بورڈ ٹو کے اجلاس 27 نومبر 2025 میں محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے خواتین ونگ کی 220 خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کے کیسز زیر بحث لائے جس میں سے 187 خواتین کو ترقی دیکر ایسوسی ایٹ پروفیسر بنانے کی سفارش کی گئی اور 33 خواتین کے کیسز ڈیفر کر دئیے گئے منٹس آف دی میٹنگ وزیر اعلی پنجاب کو منظوری کے لیے بھجوائے گئے جو منظورِی کے بعد واپس محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو موصول ہو جکے ہیں اور انہوں نے انہیں پوسٹنگ پرپوزلز مرتب کرنے کے لیے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوا دئیے ہیں پوسٹنگ پرپوزلز کی منظوری کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پوسٹنگ آرڈرز جاری کریں گے
