2025 HED News Latest News

سترہ دسمبر سے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کے تمام ملازمین بائیو میٹرکس حاضری لگائیں گے

ایڈیشنل ڈی پی آئی سے لیکر گریڈ سترہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تک کا انگوٹھا پندرہ دسمبر جبکہ بقیہ گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کا سولہ دسمبر کو سکین کر دیا جائے گا اور اس کے فورا بعد سترہ دسمبر سے بائیو میٹرک حاضری شروع ہو جائے گی

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اعلی حکام کے علم میں یہ بات آئی کہ ڈی پی آئی آفیس کے ملازمین کی حاضری میں بے قاعدگیاں پائی جا رہی ہیں

لاہور ( خبر نگار) ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب کے تمام ملازمین سترہ دسمبر 2025 بروز بدھ سے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حاضری لگائیں گے اپنے تمام ڈائریکٹرز ،ڈپٹی ڈائریکٹرز ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ،سپیریٹنڈنٹس اور سٹاف کے نام ایک خط میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب ڈاکٹر سید عنصر اظہر نے لکھا ہے کہ اعلی حکام کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ ڈی پی آئی آفیس کے تمام ملازمین کی حاضری میں بے قاعدگیاں پائی جا رہی ہیں لہذا بائیو میٹرکس حاضری کا آغاز کیا جائے پندرہ اور سولہ دسمبر کو افسران اور چھوٹے ملازمین کے انگوٹھے کے نمونے مشین میں سکین کر دئیے جائیں گے اور سترہ دسمبر 2025 سے اس سسٹم کے تحت حاضری کا آغاز کر دیا جائے گا

Related posts

نصابی کتب میں اسلامی لٹریچر کی منظوری متحدہ علماءبورڈ دے گا،ترمیمی بل منظور

Ittehad

پیپلا گجرات کے صدر کی بےحرمتی قابل قبول نہیں پولیس والے کے خلاف پرچہ درج کر کے گرفتار کیا جائے ۔۔اتحاد اساتذہ پاکستان

Ittehad

راولپنڈی اور ڈی جی خان تعلیمی بورڈز میں کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی

Ittehad

Leave a Comment