صوبائی حکومت کے علم میں آیا ہے کہ بعض کنٹریکٹ ملازمین ایم فل الاؤنس لے رہے ہیں جس کے وہ حقدار نہیں ہیں لہذا ادا شدہ رقم ریکور کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے
لاہور ( خبر نگار) 30 اکتوبر 2025 کو محکمہ خزانہ حکومت پنجاب نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے ضلعی چیف ایگزیکٹو آفیسران کے نام ایک مراسلہ لکھا ہے جس میں ان سے یہ کہا کہ موجودہ رولز کے تحت کنٹریکٹ ملازمین ایم فل الاؤنس کے حقدار نہیں ہیں اور اگر کہیں انہیں جاری کر دیا ہے کہ تو ان سے اس الاؤنس کی رقم واپس لی جائے یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسران سے یہ کہا گیا ہے کہ اپنے زیر انتظام علاقے میں یہ چھان پھٹک کر کے پتہ لگائیں کہ ایسے کتنے ملازمین ہیں جن کو یہ جاری کیا گیا ہے اور کتنی رقم ان سے قابل واپسی ہے ان سے فی الفور رقم واپس لے کر سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے اور ایک رپورٹ بنا کر اتھارٹی کو بھجوائی جائے

