2025 HED News Latest News

پچاس کالجز جنرل کیڈر اور چھہتر کالجز کامرس ونگ کو آؤٹ سورس کرنے کی تیاریاں لسٹ دیکھیں

حکومت پنشن ،گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ تو چھین چکی اب نوکریوں کے درپے ہے خواب غفلت سے جاگ جاؤ اور اپنے حق کے لیے اٹھ کھڑے ہو

لاہور ( نمائندہ خصوصی) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر تعلیم کی سربراہی میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ٹیم خفیہ طریقے سے آؤٹ سورس کرنے کی تیاریاں مکمل کر رہی ہے آپ کے متوقع مزاحمت سے قدرے خوفزدہ بھی ہے اس کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ کون کیا کر سکتا ہے اور کون کیا کر سکتا ہےپیپلا کی منتخب قیادت بھی اندر سے ڈری ہوئی لگتی ہے کہ اس اتنے بڑے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے جتنی مزاحمت چاہیے کر بھی پائیں گے ایک بات بڑی واضح ہے کہ اگر ابتدا میں ہی انہیں کامیابی مل گئی تو پھر یہ سلسلہ رکے گا نہیں سکولوں کی مثال آپ کے سامنے ہے ڈیزائن بالکل وہی ہے اگر سمجھ سکتے ہو تو سمجھ لیں پہلے ریکروٹمنٹ بند کر دینا کالجز میں اساتذہ کی کمی ہو جانا پھر مضافاتی کالجز سے شہروں میں بے تحاشہ ٹرانسفرز کھول دینا مضافات میں کچھ کالجز میں اساتذہ کی تعداد انتہائی کم ہو جانا ان اساتذہ کے بغیر کالجز میں کون بچے داخل کروائے گا اساتذہ اور پھر انرولمنٹ کی کمی کو بنیاد بنا کر آؤٹ سورسنگ کی جسٹیفیکیشن بن جانا اور پھر سرکاری عمارتیں نجی ملکیت میں دے دینا یہ سب کر لیا گیا ہے اب آپ پر منحصر ہے کہ ان ہتھکنڈوں کا جواب کیسے دیتے ہیں نا کام بنا سکتے ہیں ایسا مشکل کام بھی نہیں ہے ڈویژنل اور لوکل قیادت مہم چلائیں عام استاد کو باخبر کریں اس کے مضمرات سے انہیں آگاہ کریں اور تیار کریں کہ ایسی صورت حال میں لڑنا کیسے ہے یاد رکھیں کہ اگر اب آپ کی بقا اور قوم کے بچوں کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے پچاس کالجز کی لسٹ جن پہ کام مکمل ہو چکا ہے اسی طرح کامرس کے 76 کالجز ہیں تقریباً یہ ہی ہیں جو بچ گئے ہیں

LIST OF 50 general cadre colleges going to be outsource

Related posts

ملتان:جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا

Ittehad

پی ایل۔ٹی مکمل کرنے والوں کے سرٹیفکیٹ ان تک پہنچانے کیلیے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کو روانہ 

Ittehad

گریڈ بیس میں ترقی پانے والے ایک سو انچاس مرد حضراتِ کے بھی پوسٹنگ آرڈرز جاری ہو گئے

Ittehad

Leave a Comment