مذکورہ میٹنگ میں خواتین اور مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کے پانچ سو بیس کیسز گریڈ انیس میں ترقی کے لیے پیش کیے جائیں گے
لاہور ( خبر نگار) صوبائی سلیکشن بورڈ ٹو کا اجلاس کل 27 نومبر 2025 بروز جمعرات ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب کے دفتر میں گیارہ بجے دوپہر ہونا قرار پایا ہے جس کا نوٹیفکیشن باقاعدہ جاری کر دیا گیا ہے مذکورہ اجلاس میں مرد وخواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کی گریڈ انیس میں ترقی کے کیسز پیش کیے جائیں گے مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کے 283 جبکہ خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کے 237کیسز غور کے لیے پیش ہونگے ایک کیس ٹیکنیکل ونگ سے برائے پرفارما پرفارما پرموشن رکھا گیا ہے یہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سبمٹ کیے گئے جبکہ ان کے علاؤہ پنجاب کے محکموں کے ترقی کے کیسز ایجنڈے پر ہیں پری پی ایس بی میں کیسز کا فیصلہ تقریبآ ہو چکا ہے صرف رسمی کاروائی باقی ہے کل کا دن بڑا خوش آئندہ ہے کیونکہ یہ تمام کیسز 2022 سے ترقی کے منتظر تھے بار بار محکمہ ہائر ایجوکیشن سے واپس اور پھر واپس آتے جاتے رہے اور اب بالآخر میٹنگ میں پیش ہو رہے ہیں


