میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے دوارن لارنس روڈ امتحانی مرکز پر آزمائشی طور پر یہ تجربہ بہت کامیاب رہا اب یہ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات کے دوران پینتیس ہزار طالب علموں پر آزمایا جائے گا
دوسروں کی جگہ امتحان دینے کے رحجان کی روک تھام میں مدد ملے گی
لاہور ( نامہ نگار) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے امتحانی عمل شفاف بنانےکے لیے اور نقالی روکنے کے لیے امیدواران کی شناخت کے لیے بائیو میٹرکس اپنانے کا فیصلہ کیا ہے پہلے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے ایک سنٹر لارنس روڈ کے سینٹر پر آزمایا گیا جس کے حوصلہ افزا نتائج ائے اب اسے پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر اسے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات کے 35000 طالب امیدواران پر آزمایا جائے گا اگر یہ بھی کامیابی سے ہم کنار ہوا تو اس کا دائرہ پورے پنجاب تک پھیلا دیا جائے گا
