2025 HED News Latest News

چھ سو نواسی کالج اساتذہ کے کمپیشنیٹ بنیاد پر ٹرانسفر آرڈرز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

یہ ٹرانسفرز ایک ایک کمپیشنیٹ کمیٹی کی اپرول پر جاری کیے گئےایڈجسٹمنٹ کے لیے سیٹوں کو ڈاؤن گریڈ/ آپ گریڈ کیا گیا کیونکہ ہر جگہ ایڈجسٹمنٹ کے لیے سیٹیں موجود نہیں تھیں

ایک بہت لمبا تاریخی نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں چھ سو نواسی کالج اساتذہ کے تبادلے کمپیشنیٹ بنیادوں پر ایک کالج سےدوسرے کالجز میں کر دئیے گئے ہیں اساتذہ کی خواہش کے مطابق ان کالجز میں خالی آسامیاں موجود نہیں تھیں لہذا وہاں موجود دوسرے مضامین یا دوسرے گریڈ کی آسامیوں کو ڈاؤن گریڈ یا اپ گریڈ کیا گیا

لاہور ( خبر نگار) ایک بہت لمبا تاریخی نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں چھ سو نواسی کالج اساتذہ کے تبادلے کمپیشنیٹ بنیادوں پر ایک کالج سےدوسرے کالجز میں کر دیا گیا ہے اساتذہ کی خواہش کے مطابق ان کالجز میں خالی آسامیاں موجود نہیں تھیں لہذا وہاں موجود دوسرے مضامین یا دوسرے گریڈ کی آسامیوں کو ڈاؤن گریڈ یا اپ گریڈ کیا گیا اساتذہ اپنے گھروں یا قریب ترین جگہوں پر پہنچ گئے خوش آئند ہے ان تمام خواتین وحضرات کو مبارکباد لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک اور پہلو بھی ہے جس کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے دور دراز کے کالجز میں پہلے بھی اساتذہ کی کمی تھی اب کئی بلکل خالی ہو گئے ہیں کہیں ایسا تو نہیں کہ حکومت سکولوں کی طرح سازش تو نہیں کر رہی پہلے بھرتیاں بند کر دو پھر ٹرانسفر کر کے باقی ماندہ سٹاف ٹرانسفر کر کے آؤٹ سورس کر دو ہمیں ان کی تمام چالوں پر نظر رکھنا ہوگی

چھ سو نواسی کالج اساتذہ کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن دیکھنے کے لیے اس لنک کو کلک کریں

https://hed.punjab.gov.pk/node/1805

Related posts

  ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی مالی پوزیشن انتہائی مخدوش ۔ملازمین کوتنخواہیں نہیں دی جا رہیں ۔کچھ چھوڑ گئے باقی تیار بیٹھے ہیں 

Ittehad

  پچاسی سال اور اوپر کے پینشنرز کو پنشن میں اضافہ پچیس فیصد ملے گا 

Ittehad

پچاس ہزار انڈر گریجویٹ طالب علموں کلیے6ارب کے احساس سکالرشپ۔

Ittehad

Leave a Comment