2025 Latest News Press Releases

جواد محمود خاکوانی پیپلا بہاولپور ڈویژن کے قائم مقام صدر بن گئے زاہد لودھی ٹرانسفر ہو کر پنڈی چلے گئے

مرکزی ایگزیکٹو نے منظوری دی اور آج سترہ ستمبر کو منعقدہ ایک تقریب میں زاہد خان لودھی الوداعیہ دیا گیا تقریب میں ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے نامزد صدر جواد محمود خاکوانی نےاساتذہ برادری کے مسائل حل کروانے کا عہد کیا

تقریب کے دوران ریلیو ہونے والے صدر زاہد خان لودھی کو یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی گذشتہ برس ریٹائر ہوئے والے رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر افضل چھٹہ کو اتحاد اساتذہ پاکستان کی طرف سے دی گئی شیلڈ جناب لئیق انور زیدی نے ان کے حوالے کی

بہاولپور( نمائندہ خصوصی) آج پیپلا اور اتحاد اساتذہ پاکستان کے ذمہ داران بہاولپور نے ایک شاندار اور بے مثال تقریب کا انعقاد کیا اس تقریب کے انعقاد کی غرض و غایت یوں تھی کہ منتخب صدر پروفیسر زاہد خان لودھی نے اپنے گھریلو مسائل کی خاطر اپنی ٹرانسفر ایس ای کالج بہاولپور سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کروا لی چناںچہ ڈویژنل صدر کی صدرات کی پوسٹ خالی ہوگئی ڈویژنل پیپلا نے معاملہ مرکزی کو فیصلے کے لیے پیش کیا جنہوں نے دستور کی روشنی میں فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ الیکشن تک سینئر نائب صدر جناب جواد محمود خاکوانی کو سنھبالنے کی ہدایت کی اس تقریب میں سابق صدر زاہد لودھی نے چارج چھوڑ کر نئے نامزد صدر جواد محمود خاکوانی کے حوالے کیا عہدے کا چارج سنبھالتے ہی اپنی پہلی تقریر میں اساتذہ برادری کی بھرپور خدمت کرنے کا عہد کیا الوداع ہونے والے جناب زاہد خان لودھی کو الوداعیہ دیا گیا اور یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی موقع کی مناسبت سے گذشتہ سال ریٹائر ہونے رہنما جناب افضل چٹھہ کو اتحاد اساتذہ پاکستان کی لاہور میں وصول کی گئی شیلڈ جناب لئیق زیدی سے وصول کی تقویت میں اتحاد اساتذہ پاکستان اور پیپلا کے بہاولپور کے رہنما جناب بشیر فرحت سابق صدر بہاولپور ڈویژن ،جناب لئیق انور زیدی ، چوہدری اصغر علی ، چوہدری لیاقت علی ،جناب افضل چٹھہ اور محمود الحسن مستوئی نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی ان کی آمد پر گل پاشی کی گئی اور پر وقار استقبال کیا گیا

Related posts

یونیورسٹیوں سے واپس کالج کیڈر پول میں آنے والی خواتین کی کالجز میں تعیناتی

Ittehad

CTIs Allocation formula revised on the bases of community colleges shortage and acute shortage

Ittehad

کوائف کی درستی کے بعد لیکچررز کے پوسٹنگ آرڈرز دوبارہ جاری

Ittehad

Leave a Comment