وہ 8 نومبر 2001 کو مدت ملازمت مکمل کر کے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانولہ سے ریٹائر ہوئی تھیں ان کی عمر تقریبا 84 برس تھی ایک لمبا عرصہ اس کالج کی پرنسپل رہیں اپنی نرم دلی اور مدد گار طبیعت کے سب اساتذہ و طالبات میں بے حد مقبول تھیں
گوجرانولہ ( نامہ نگار) گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانولہ کی سابق پرنسپل مس زاہدہ مرزا آج گوجرانولہ میں انتقال کرگئیں مرحومہ کی عمر تقریبا 84 برس تھی مدت ملازمت مکمل کر کے 2001 میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانولہ سے بطور پرنسپل ریٹائر ہوئیں وہ بہت خدا ترسنرم خو اور نیک دل خاتون کے طور پر جانی جاتی تھیں ان اوصاف کی بنا پر اساتذہ و طالبات میں مقبول تھیں ساری زندگی شادی نہیں کی ایک بھانجے کو بیٹا بنا کر پالا اور اسی کے ساتھ ریٹائرڈ لائف گزرا رہی تھیں ضعیفی کے سبب یاد داشت کھو چکی تھیں ان کی نماز جنازہ آج صبح دس بجے ان کی رہائش گاہ واقع مکان نمبر 14گلی نمبر 18 زیڈ بلاک پیپلز کالونی گوجرانولہ کے قریب قبرستان میں ادا کی گئی اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے
دوران ملازمت بطور پرنسپل

پرنسپل کے زمانے کی یادگار تصاویر





