2025 General Notifications Latest News

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید ٹرانسفر ,غلام فرید نئے سیکریٹری تعینات

نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن گریڈ بیس کے پی۔اے ایس آفیسر ہیں اس سے قبل وہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے خدمات انجام دے چکے ہیں ڈاکٹر فرخ نویدبطور سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ وہ ایک نا کام ترین آفیسر تھے نہ ہائر ایجوکیشن کے ملازمین اور نہ ہی ان کے افسران اور حکومت پنجاب ان کی کارکردگی سے مطمئن تھے

لاہور (نامہ نگار ) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق اعلی عہدوں پر فائز جن بارہ آفیسران کو تبدیل کیا گیا ہے ان میں تقریبا ایک سال تک سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے طور پر کام کیا کو تبدیل کر کے سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے ان کی جگہ پی اے ایس گریڈ بیس کے آفیسر غلام فرید کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات کیا گیا ہے وہ اس سے قبل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خدمات سر انجام دے چکے ہیں اس سے قبل وہ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں اگر غیر جانبدارانہ نگاہ سے دیکھا جائے تو ان کا یہ دور ایک ناکام ترین دور قرار دیا جا سکتا ہے وہ نہ تو پچیس ہزار ملازمین کو خوش رکھ سکے اور نہ ہی ان کی کارکردگی سے حکومت خوش نظر آئی

Related posts

فپواسا اورچئیرمین ایچ ای سی آمنے سامنے،احتجاج کی دھمکیاں،الزامات اور جواب

Ittehad

اتحاد اساتذہ کے رہنماؤں کو صدمات…..ڈاکٹر منعم اور گوہر الطاف صدمہ میں

Ittehad

پرنسپل اور ڈپٹی ڈائریکٹر بننے کے خواہش مند درخواست دیں بتیس پرنسپل اور دو ڈپٹی ڈائریکٹر ز درکار ہیں

Ittehad

Leave a Comment