2025 Latest News University / Board News

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے کنٹریکٹ اساتذہ رل گئے

کنٹریکٹ 108اساتذہ کودسمبر کی تنخواہ فروری میں دی گئی جبکہ جنوری اور فروری سے تاحال ادا نہیں کی گئی

کنٹریکٹ کی مدت 13 اگست 2024 سے 12ستمبر 2025 تک تھی مگر اسے بلا وجہ پانچ ماہ پہلے ہی 31 مارچ کو ختم کر دیا گیا

کنٹریکٹ کی مدت 15 اگست 2024 13 اگست 2025 تک تھی مگر اسے بلا وجہ پانچ ماہ پہلے ہی 31 مارچ کو ختم کر دیا گیا ہے

اساتذہ کی حکام بالا سے مداخلت کرنے اور انصاف دلانے کی اپیل

لاہور ( نمائندہ خصوصی )لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ کلاسز کو پڑھانے کے لیے 108 اساتذہ کو وزیٹنگ فیکلٹی کے طور پر 15 اگست 2024 سے 13 اگست 2025 تک اپونیٹ کیا گیا مگر نومبر کے بعد تنخواہ دینا بند کر دی واویلا کرنے پر دسمبر کی تنخواہ فروری میں ادا کر دی گئی اس کے بعد مکمل خاموشی ہے جنوری اور فروری 2025 کی تنخواہ تاحال نہیں دی گئی دوسرا یہ کہ بغیر کوئی وجہ بتائے ایک سال کےیے اس کنٹریکٹ لیٹر کو واپس لے کر دوسرا نظر ثانی شدہ دوسرا لیٹر جاری کر دیا گیا جس کے مطابق 13 اگست کو ختم ہونے والا کنٹریکٹ اب 31 مارچ کو ختم ہو جائے گا اساتذہ نے وزیر اعلی پنجاب اور چانسلر گورنر پنجاب سے اپیل سے اپیل کی ہے کہ وہ مداخلت کرکے اس نا انصافی کا ازالہ کروائیں اور معاوضہ جات عید سے قبل ادا کروائیں تاکہ اساتذہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں

order-letter Revised-Order-V.-Techers-Morning-Inter

Related posts

کل اٹک سے صادق آباد تک کالج اساتذہ جزوقتی تدریسی بائکاٹ کریں گے

Ittehad

سپریم کورٹ نے غیر قانونی داخلے کرنے پر میڈیکل۔کالج کو ڈھائی کروڈ جرمانہ کر دیا

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی:امتحانات کا شیڈول جاری

Ittehad

Leave a Comment