ہفتے میں پانچ روز والے دفاتر میں چھ گھنٹے اور ہفتے میں چھ دن کام والے دفاتر میں پانچ گھنٹے روزانہ ورکنگ ہو گی
لاہور( نمائندہ خصوصی )ہمیشہ کی طرح ماہ رمضان کے لیے دفاتر میں کام کے اوقات کم کر دئیے گئے ہیں دو اقسام کے دفاتر میں یہ اوقات کار الگ الگ ہونگے جہاں ہفتے میں پانچ روز کام ہوتا ہے ان دفاتر میں سوائے جامعہ المبارک کے دفاتر صبع نو بجے سے دوپہر تین بجے تک کام ہوا کرئے گا جبکہ جمعہ کے دن نو سے ساڑھے بارہ بجے تک کام ہوگا جو دفاتر ہفتے میں چھ دن کھلتے ہیں ان میں یہ اوقات سوائے جمعہ کے نو بجے سے دو بجے جبکہ جمعہ کے دن ملازمین نو سے ساڑھے بارہ بجے تک کام کریں گے
