2025 Latest News Press Releases

یونیورسٹیاں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں اس لیے قانون میں ترمیم کی ,وزیر اعلی سندھ

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا خطاحتجاج کا سبب بنا خط ہمیں بجھوانے سے قبل میڈیا کو دے دیا۔۔ مراد علی شاہ

وائس چانسلرز احتجاج روکوائیں کچھ وائس چانسلر بد عنوانیوں میں ملوث ہیں کچھ اشتعال دلا کر احتجاج کروا رہے ہیں

کراچی (میڈیا رپورٹر) سندھ کی جامعات میں فپواسا کے بڑھتے ہوئے احتجاج اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے ان کو لکھے گئے خط پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی جامعات تباہی کے دہانے پر کھڑی ہیں بد انتظامی اپنے عروج پر ہے ہم نے سوچ سمجھ کر قانون میں ترامیم کی ہے کہ انتظامی ماہر یونیورسٹیوں کو سمبھالا دیں انہوں نے وائس چانسلرز پر الزامات بھی عائد کیے کہ کچھ سنگین بدعنوانیوں میں ملوث ہیں ایک پر جنسی ہراستگی اور ایک پر رقم خود برد جیسے الزامات ہیں انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد پر بھی الزام عائد کیا کہ اشتعال کی ابتدا ان کے مجھے لکھے گئے خط سۓ ہوئی جسے مجھے بجھوانے سے قبل میڈیا کو دے دیا گیا انہوں نے کہا کہ بعض وائس چانسلر در پردہ اشتعال دلا کر مظاہرے کروا رہے ہیں وہ انہیں کروائیں ورنہ ہمیں نمٹنا آتا ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے منعقدہ چوتھے ریسرچ اور ٹیکنالوجی شوکیس 2025 کی تقریب میں اپنی تقریر کے دوارن کہیں

Related posts

الیکشن ٹریننگ نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی ہوگی پنجاب کے 8.3 فیصد ملازمین غیر حاضر ہیں

Ittehad

بیوروکریسی کے حکم پر پولیس نے دھرنا پر دھاوا بول دیا۔مار پیٹ کی اور سامان چھین کر لے گئی

Ittehad

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔۔مرزا محمد عاصم بھری جوانی میں اللہ کی رحمت میں چلے گئے

Ittehad

Leave a Comment